اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بڑی کامیابی: غزہ جنگ کے خلاف عالمی طلبہ تحریک، یونیورسٹیوں  کے اسرائیل سے معاہدات ختم کرنے کے اشارے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
181
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکی یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کی غزہ جنگ کے خلاف جاری تحریک کو دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھی پذیرائی ملنے کی لہر تیز تر ہے۔
امریکہ سے باہر کے ملکوں کی یونیورسٹیاں اور کالج بھی مظاہرین کے ساتھ یہ طے کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے علیحدگی کر سکیں۔
تاہم امریکہ کی طرح کئی دوسرے ملکوں خصوصا یورپی ملکوں میں کچھ تعلیمی اداروں نے بھی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا استعمال کرتے ہوئے جنگ کی مخالفت کرنے والے مظاہروں کو روک دیا ہے اور جبرا طلبہ کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیے ہیں۔ کئی ملکوں میں دیگر طلبہ گروپوں کے ساتھ مل کر جنگ مخالف طلبہ کو دباؤ میں لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
کئی تعلیمی اداروں نے جنگ مخالف طلبہ کے خلاف سوچ رکھنے والے طلبہ کو ساتھ ملا کر اسرائیل کے ساتھ جڑی ہوئی ملکی کمپنیوں اور اپنے تعلیمی اداروں کے معاہدات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔
اس سلسلے میں بعض تعلیم گاہوں نے طلبہ کے درمیان ووٹنگ کرا کے جنگ مخالف طلبہ کی طاقت کو تقسیم کرنا چاہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کئی تعلیمی اداروں نے ووٹنگ کے لیے شیڈول جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ گروہوں کے درمیان تقسیم پیدا کر کے غزہ جنگ کے مخالفین کو کمزور کرنا ہے۔
اگرچہ ہر تعلیمی ادارے کے جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ الگ الگ ہیں اور وہ اپنے مطالبات کو بھی الگ الگ انداز میں پیش کرتے ہیں۔ تاہم اپنی تعلیم گاہوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کے خاتمے کا مطالبہ اور جنگ بندی کا مطالبہ تقریباً ہر جگہ یکساں ہے۔
یہ طلبہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے علاوہ اپنے اپنے انداز میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے ملکوں اور کمپنیوں کی بھی مخالفت کررہے ہیں اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے ہتھیار نہ بیچیں۔ جبکہ اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ان ملکوں کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ مدد و تعاون کے گہرے رشتے میں منسلک ہیں۔
بعض یونیورسٹیوں نے طلبہ کے ان مطالبات سے اتفاق کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریور سائیڈ نے اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے چیزوں کو شفافیت کے ساتھ ظاہر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیز ہتھیار بنانے والی ایسی کمپنیوں جن کے ہتھیار اسرائیل استعمال کرتا ہے کے ساتھ یونیورسٹی نے اپنے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل نے دوسرے ملکوں میں اپنے مطالعاتی پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی جگہوں پر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ یونیورسٹیوں نے سرمایہ کاری سے متعلق اپنی معلومات کو عوامی ویب سائٹس پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کیلیفورنیا یونیورسٹی نے طلبہ و اساتذہ کو بعض معاملات کی شفافیت کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کے حوالے سے جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘یونیورسٹی آف کیلیفورنیا بیرون ملک اپنے مطالعے کے پروگرام پر بھی نظر ثانی کرے گی۔ نیز اس کے بزنس سکول نے کئی عالمی پروگرام بند کر دیے ہیں۔ جن میں یونیورسٹی کے طلبہ کو مصر، اردن اور اسرائیل جانے کے موقع فراہم کرنے والے پروگرام بھی شامل تھے۔’
یو سی آر’ نے فلسطینیوں کی وکالت کا خاتمہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز یونیورسٹی نے اپنی سرمایہ کاری کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ 5 فلسطینی طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ جبکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے طلبہ کے لیے یونیورسٹی کے اندر کمیونٹی کی سرگرمیوں کے لیے جگہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیز طلبہ کو یہ بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ یکم جون تک جنگ بندی کے حق میں اپنے پرامن احتجاجی کیمپوں کو جاری رکھ سکیں گے۔
اسی یونیورسٹی نے پولیس کے ذریعے احتجاج روکنے کی کوششوں کے چار دن بعد طلبہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت طلبہ کو اپنے خیالات رکھنے اور اظہار خیال کا حق دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یونیورسٹی میں قائم سکول نے یہ بھی طے کیا ہے کہ فلسطینی طلبہ کو درپیش کسی خطرے میں جانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ نیز مسلمانوں اور یہودیوں کے عقیدے کے مطابق قائم دفاتر میں ورکنگ کو بہتر بنانے کے لیے مزید فنڈز کی فراہمی کی جائے گی۔
یونیورسٹی کے صدر مائیکل شل نے کہا ہے ‘یہ معاہدہ آگے بڑھنے کے لیے اور راستوں کا فاصلہ طے کرنے کے لیے رہنمائی کرتا رہے گا۔ مزید یہ کہ اس معاہدے کے ذریعے آزادانہ رائے کے تحت جگہ ممکن ہو سکے گی۔
براؤن یونیورسٹی
براؤن یونیورسٹی کے طلبہ نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے کیمپ اتار لیں گے اور اس کے بدلے میں یونیورسٹی بورڈ طلبہ کو اسرائیل کے ساتھ یونیورسٹی کے معاہدوں کے خلاف ووٹ کرنے کا حق دے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN