کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘مجھے اطلاع مل رہی ہے کہ بی جے پی فسادات کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جیسا کہ ان لوگوں نے ہریانہ کے نوح میں فسادات کرائے تھے۔ اس طرح کے فسادات کرانے کا منصوبہ ہے۔ کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سمجھتی ہے کہ آج ہمارے خلاف اتنا غصہ ہے۔ دراصل،دگوجے سنگھ ہفتہ کو بھوپال کے بی ایس ایس کالج پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے وکلاء کے پروگرام ‘وِدِک وِمرش’ میں یہ بیان دیا۔ اس سے پہلے دگوجے سنگھ نے کہا تھا کہ مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل پر پابندی نہیں لگائی جائے گی، کیونکہ اس میں کچھ اچھے لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔ تاہم فساد برپا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔








