اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع کے امرت پور سے بی جے پی کے ایم ایل اے سشیل کمار شاکیا میڈیا سے بات کرتے ہویے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی وقف بل کے بعد یو سی سی لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
شاکیہ کا یہ تبصرہ بی جے پی کے 46ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے درمیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے جن کے لئے اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی متنازعہ وقف بل کی منظوری کے بعد یکساں سول کوڈ پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے پارٹی کی تعریف کی اور 1980 میں اس کے قیام کے بعد سے اس کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ذکر کیا، "بی جے پی نے اپنے مشن سے کبھی انحراف نہیں کیا چاہے وہ رام مندر کی تعمیر ہو، آرٹیکل 370 کی منسوخی ہو یا وقف بل میں ترمیم ہو۔اب UCC جلد ہی آئے گا۔” اس کے بعد انہوں نے اپنے بنیادی مقاصد اور اصولوں کے لیے بی جے پی کی لگن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں پارٹی نے لگاتار تین بار کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے اپنے بنیادی مقاصد اور اصولوں کے لیے بی جے پی کی لگن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں پارٹی نے لگاتار تین بار کامیابی حاصل کی۔شاکیہ نے یہ بھی بتایا کہ بی جے پی کارکن پارٹی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور قومی اور عالمی سطح پر ملک کے مقام کو بلند کرنے کے لیے لگن سے کام کرتے ہیں۔تقریب میں بی جے پی کے کئی رہنما بھی پارٹی کا پرچم لہرا کر یوم تاسیس کے موقع پر موجود تھے۔ پارٹی کارکنوں کی تعریف کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔