ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز یعنی ADR کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے 2021-22 میں سب سے زیادہ عطیات حاصل کیے ہیں۔
اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021-22 میں بی جے پی کو 614 کروڑ روپے اور کانگریس کو 95 کروڑ روپے کا عطیہ ملا ہے۔
خود بی جے پی اور کانگریس نے اس بارے میں بتایا ہے۔بی جے پی نے بتایا کہ اسے یہ رقم 4957 عطیات سے ملی ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے بتایا کہ اسے یہ رقم 1255 عطیات سے حاصل ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اے ڈی آر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بی جے پی کو کانگریس، این سی پی، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، این پی ای پی اور اے آئی ٹی سی کے عطیات سے تین گنا زیادہ عطیات ملے ہیں
مایاوتی کی بی ایس پی نے بتایا کہ 2021-22 میں اسے 20 ہزار روپے سے زیادہ کا چندہ نہیں ملا ہے۔
2021-22 میں قومی جماعتوں کو ملنے والے عطیات میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 187 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔








