نئی دہلی: مرکزی بجٹ پر اپنی تنقید کے دوران ، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں 9,600 کروڑ روپے کی کٹوتی کے لیے مرکز پر تنقید کی۔
بی جے پی-آر ایس ایس ہندوستان کے تعلیمی شعبے تباہ کرنا چاہتیےہیں ! اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں 9,600 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، عبوری بجٹ نے بھی اسے 16.38 فیصد کم کر دیا ہے،‘‘ کھڑگے نے X پر پوسٹ میں یہ بات کہی ۔
خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق کانگریس صدر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے بجٹ میں مسلسل دوسرے سال کٹوتی کی گئی ہے، جبکہ یو جی سی کے بجٹ میں بھی "بڑے پیمانے پر” 61 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ کھڑگے نے کہا، "یو جی سی ایک آئینی ادارہ ہے، اور اسے ملک میں گرانٹ دینے والی واحد ایجنسی ہونا چاہئے تھا، لیکن مودی حکومت نے اس کی طاقت چھین لی ہے، اس طرح اس کی خود مختاری کو پامال کیا گیا ہے،” ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فنڈز دینے کے UGC کے کام کاج کو ہائر ایجوکیشن فنانسنگ ایجنسی (HEFA) نے ہڑپ کر لیا ہے جو کینرا بینک اور وزارت تعلیم کے درمیان ایک منصوبہ ہے۔”یہ نہ صرف کالجوں اور یونیورسٹیوں کو زیادہ خود فنانسنگ کورسز متعارف کرانے پر مجبور کرے گا، بلکہ SC، ST، OBC، اور EWS طلباء کی مالی پریشانیوں میں بھی اضافہ کرے گا۔
کھڑگے نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستان کے تعلیمی نظام پر مودی حکومت کا 5 جہتی حملہ یونیورسٹیوں کو کنٹرول کرنے، خود مختار اداروں کے فنڈز کا گلا گھونٹنے، ان کی خودمختاری کو مجروح کرنے، عوامی تعلیم کو تباہ کرنے اور نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی صورت میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔‘‘










