انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس نے عدالت میں پیش کی گئی دہلی پولیس کی چارج شیٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور ان کا پیچھا کیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کی بنیاد پر سنگھ "جنسی ہراسانی، چھیڑ چھاڑ اور پیچھا کرنے کے جرائم کے لیے مقدمہ چلانے اور سزا پانے کے لیے ذمہ دار ہیں”۔
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند مختلف دفعات کے تحت۔چارج شیٹ 13 جون کو عدالت میں پیش کی گئی تھی۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے اسے ‘کئی بار اور مسلسل’ ہراساں کیا۔
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کل چھ مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے دو کیسز میں ان پر دفعہ 354، 354 اے، 354 ڈی لگائی گئی ہے جبکہ چار کیسز میں 354 اور 354 اے کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اگر ان دفعات کے تحت جرم ثابت ہو جائے تو پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔
بی بی ایکی مطابق چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے عدالت سے برج بھوشن شرن سنگھ اور دیگر گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔
چارج شیٹ کے مطابق، تفتیش کاروں نے کل 108 گواہوں کے بیان لئے، جن میں سے 15 نے پہلوانوں کے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کی۔ ان گواہوں میں پہلوان، کوچ اور ریفری بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب برج بھوشن شرن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نہ تو پہلوانوں سے ملے ہیں اور نہ ہی ان کے فون نمبرز ہیں۔







