اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بجٹ 2024:طلبا کو دس لاکھ تک کا کون،ٹورازم میں سو فیصدایف ڈی آئی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
31
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عام بجٹ 2024 پیش کر دیا ہے۔ یہ ساتویں بار ہے جب نرملا سیتا رمن کو بجٹ پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ مودی حکومت کا یہ 13واں بجٹ ہے۔ مرکزی کابینہ نے منگل کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کے لئے پارلیمنٹ میں پہلا عام بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ عام بجٹ 2024-25 کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں بجٹ پیش کر دیا۔ اس سے قبل سیتا رمن نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں متعدد اعلانات کئے اور بجٹ کو غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر توجہ دینے والا قرار دیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا، ’’ہماری توجہ غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور غذا فراہم کرنے والوں (کسانوں) پر ہے۔ ہندوستان کے عوام نے تیسری بار وزیر اعظم مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان کی معیشت مشکل وقت میں بھی تیز رفتاری سے چل رہی ہے۔‘‘
بجٹ پیش کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا، ’’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا میں 5 سال کی توسیع کی گئی ہے، جس کا فائدہ ملک کے 80 کروڑ لوگ لے رہے ہیں۔ ہماری حکومت کی پوری توجہ روزگار، ہنر اور نوجوانوں پر مرکوز ہے۔ اس وقت ملک میں افراط زر 3.1 فیصد پر ہے، تعلیم اور روزگار کے لیے1.48 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے
یتارمن نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ بجٹ میں طلباء کے لیے 10لاکھ  روپے قرضے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے قرضوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانا اولین ترجیح ہوگی۔۔
وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا، ’’زراعت، روزگار، سماجی انصاف ہماری حکومت کی ترجیحات ہیں۔ ہماری ترجیحات میں شہری ترقی، توانائی کی حفاظت بھی شامل ہے۔ زراعت کے شعبے کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی ترجیح ہے۔ ہم دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار اور ذخیرہ اندوزی میں اضافہ کریں گے۔ اور 30 فصلوں کی 109 قسمیں جلد دستیاب ہوں گی۔ ہمارا مقصد تیل کے بیجوں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہے تاکہ 400 اضلاع میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔‘‘
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے متعلقہ اصولوں اور قوانین کے تحت خودکار راستے کے تحت سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں 100 فیصد  ایف ڈی آئی)کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ کو ترجیحات میں یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں 9 شعبوں پر توجہ دی گئی جو اس طرح ہیں: زراعت میں پیداوری اور لچک، ملازمت اور مہارت، جامع انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی انصاف، مینوفیکچرنگ اور خدمات، شہری ترقی توانائی کی حفاظت، بنیادی ڈھانچہ، جدت، تحقیق اور ترقی، اگلی نسل کی بہتری۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN