بلند شہر (محمد زاہد قاسم)
گزشتہ ماہ مدرسہ عربیہ فاطمہ مسجد خورجہ میں زیرِ تعلیم قاری محمد زاہد قاسم کے صاحبزادے محمد سعد زاہد کے کلام پاک حفظ مکمل کرنے پر دعاءیہ پروگرام و مبارکباد کا سلسہ جاری ہے گزشتہ روز قاری محمد زاہد قاسم کی دعوت پر جمیعتہ علماء ضلع بلند شہر کے صدر مولانا محمد ظفر قاسمی ،مفتی محمد تصور برنی جنرل سیکرٹری جمیعتہ علماء ضلع بلند شہر ،مفتی محمد امجد قاسمی صدر جمیعتہ علماء تحصیل سکندرآباد ، و قاری محمد عمر ناءیب صدر جمیعتہ علماء، مکتب معاذ بن جبل محمد پور کلاں تشریف لاءے اور حافظ محمد سعد زاہد کو دعاءیں اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی وہی ضلع صدر مولانا ظفر قاسمی نے قرآن کریم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کے اس سے بڑھ کر کؤی نعمت نہیں ہے بہت مبارک باد خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی اولاد نے قرآن کریم اپنے سینوں میں محفوظ کر لیا ہے وہی جمیعتہ علماء ضلع بلند کے جنرل سیکریٹری مفتی تصور برنی نے اپنے مختصر بیان میں کہاں کہ آج مدارس اسلامیہ میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی سخت ضرورت ہے وہی جمیعتہ علماء تحصیل سکندرآباد کے صدر مفتی محمد امجد قاسمی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے عالم و مفتی کے ساتھ ساتھ وکیل ،جج ، اور بڑے آفسر بھی بنیں اس کے لئے ان کے والدین کو بھی بچوں پر مزید توجہ دینی ہوگی .تمام مہمانوں نے مکتب معاذ بن جبل محمد پور کلاں کے نظام تعلیم و تربیت کو خوب سراہا اور مزید دعاؤں سے نوازا .صدر محترم مولانا محمد ظفر قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا اور آخر میں مکتب معاذ بن جبل محمد پور کلاں کے ناظم اعلیٰ قاری محمد زاہد قاسم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں فاروقیہ مسجد کے امام و خطیب مولانا اشفاق مظاہری ، اردو راشٹریہ سہارا ضلع بلند شہر کے نمائندے جناب محمد زبیر شاد صاحب ،قاری عمر موضوع اعتماد سرائے نائب صدر جمیعتہ علماء ضلع بلند شہر
قاری عبدالقدیر ناظم مکتب چند پورہ مولانا فہیم شریک دورہ حدیث جامعہ عربیہ خادم السلام ہاپوڑشکیل بھائی ، انیس بھائی کے علاوہ کافی لوگ موجود رہے