نئی دہلی: بی بی سی دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے اور تلاشی کے بعد سیاسی ردعمل مسلسل سامنے آرہا ہے۔ جہاں اپوزیشن پارٹیاں بی بی سی پر کارروائی کو لے کر مودی حکومت پر سوال اٹھا رہی ہیں وہیں دوسری طرف بی جے پی نے بی بی سی پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ ہندوستان کی ہر ایجنسی کو ہندوستان کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم بی بی سی کی کارروائیوں کو دیکھیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ پوری دنیا کی سب سے کرپٹ نان سینس کارپوریشن بن چکی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بی بی سی کا پروپیگنڈہ اور کانگریس کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس بی بی سی پر قواعد کے مطابق اور آئین کے تحت کارروائی کر رہا ہے۔ جب یہ کارروائی ہو رہی ہے تو اس پر جس طرح کا سیاسی ردعمل سامنے آرہا ہے، وہ ہندوستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔








