اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا ’عوامی فیصلے‘ کے بعد عمران خان رہا ہو سکتے ہیں؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
129
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے ڈی ڈبلیو سے خاص گفتگو میں کہا کہ ملکی انتخابات کے نتائج سے مقتدر حلقوں اور عدلیہ تک واضح پیغام پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جبر اور نا انصافیوں کے خلاف ووٹ دیا ہے: ”اب عمران خان کے خلاف ناجائز طور پر بنائے گئے مقدمات ختم ہونے چاہییں اور انہیں  فوری طور پر رہائی ملنی چاہیے تاکہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے، پارلیمنٹ نہیں چل سکے گی  اور ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ
ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ریاستی سربراہ ہیں وہ آئین کے تحت کسی کی بھی سزا معاف کر سکتے ہیں: ‘اگر اصلاح احوال چاہتے ہیں تو عمران خان کی رہائی کی کارروائی فوری طور پر شروع کی جانی چاہیے۔ عدلیہ اور اداروں کو ریاست اور آئین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور قانون کی بالا دستی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔‘‘
یاد رہے پاکستان میں این آر او کے ذریعے سیاست دانوں کی سزائیں معاف کرنے کی روایت موجود ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بے نظیر بھٹو سمیت بہت سے سیاست دانوں کی سزائیں معاف کی گئی تھیں۔ کچھ عرصہ پہلے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی متعدد مقدمات میں بریت
حاصل ہو چکی ہے
ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ پاکستان کا نظام عدل عوام کی آواز سن کر انصاف کے تقاضے پورے نہ کرے۔ اور عمران خان کو رہائی نہ مل سکے: ”ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، ہمیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا، 342 کا بیان ریکارڈ کیے بغیر سزائیں سنا دی گئیں، ہمارے وکیلوں کو باہر نکال دیا جاتا رہا۔ یہ صورت حال اب جاری نہیں رہ سکتی۔ عدلیہ کا فرض ہے کہ جتنی تیزی سے سزائیں سنائی گئیں تھیں اتنی تیزی کے ساتھ غلطیاں درست بھی ہونی چاہییں۔‘‘
معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ  پچھلے کئی مہینوں کی قید نے بھی ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک مضبوط آدمی ہیں اور وہ کسی ڈیل یا چور دروازے سے باہر آنے کو تیار نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا، ”ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ پہلے ایک ڈیل ہوتی ہے اور پھر عدالتوں سے لوگوں کو مطلوبہ ریلیف ملتا ہے۔ نیب اپنے الزام واپس لے لیتا ہے، پراسیکیوٹرز بھی مقدمات میں ایسی پوزیشن لیتے ہیں کہ عدالتوں کو انہیں رہا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے بقول عمران خان ملک اور عوام کے خلاف کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوں گے۔‘‘
ممتاز تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس طرح کے عوامی (انتخابی) فیصلے سے ہر ادارہ متاثر ہوتا ہے اور عوام کی اتنی بڑی اکثریت کی رائے کو نظر انداز کرنا آسان نہیں ہے: ”پاکستان جیسے ملک میں چہرے اور حالات بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔ اب الیکشن سے پہلے  کی طرح کی صورتحال کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی والے اب چپ کر کے نہیں بیٹھیں گے اور ان کے دباؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکے گا۔ آہستہ اہستہ صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی لیکن عمران خان کی رہائی میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔‘‘
سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بابر سہیل نے بھی ایسی ہی رائے کا اظہار کیا کہ وہ تمام مقدمات جو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جلد بازی میں بنائے گئے تھے وہ عدالت کے سامنے برقرار نہیں رکھے جا سکیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں بابر سہیل نے بتایا کہ پاکستان میں بڑے عرصے بعد یوں لگا ہے کہ بیلٹ کو بُلٹ پر برتری ملی ہے اور ساری مشکلات کے باوجود عوام کا ووٹ بیلٹ بکس تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے: ”اب مصنوعی ڈیزائننگ زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی ووٹرز نے بڑی میچورٹی کا مظاہرہ کیا ہے اب ان کی آواز سننی پڑے گی۔ 2013ء میں چار حلقوں کی دھاندلی نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا تھا اب 60 حلقے کیسے ہضم ہو سکیں گے۔ اب سب کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہوگا اگر بات  چیت شروع ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں عمران خان کو ریلیف ضرور ملے گا۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN