اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ردرپور کی مقتول مسلم نرس کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا،bسی بی آئی انکوائری اور معاوضہ کی اپیل

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
184
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے رودرپور کی رہائشی مسلم نرس کے قتل کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ متوفیہ کی بیٹی اور بہن نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کے تعاون سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ایک پریس بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق اس پٹیشن میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ قتل کی اس واردات کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعہ کرائی جائے اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دیا جائے۔
پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کو آزادانہ طور پر کرایا جائے اور ریاستی حکومت کو متوفیہ کی کمسن بیٹی کو معاوضہ دینے کا حکم دیا جائے۔ پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سطح پر میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے لیے گائیڈلائنس تیار کی جائیں۔ اس پٹیشن میں یونین آف انڈیا، وزارت خواتین و اطفال اور اتراکھنڈ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
پٹیشن کے مطابق، 30 جولائی کو متوفیہ اسپتال سے واپس آتے وقت لاپتہ ہو گئی تھی۔ پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور 8 اگست کو نرس کی سڑی ہوئی لاش ملی۔ لاش کی شناخت اس کے موبائل کے ذریعے کی گئی۔ ایک ملزم کی راجستھان سے گرفتاری کی گئی، مگر الزام ہے کہ پولیس نے ایک پہلے سے تحویل میں موجود نشے کے عادی شخص کو گرفتار کر لیا۔
پٹیشن میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے شکایت پر کئی دنوں تک کوئی کارروائی نہیں کی اور متوفیہ کے اہل خانہ کو پولیس اسٹیشن کے بار بار چکر لگانے پڑے۔ عوامی احتجاج اور غصے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی مشکوک ہے اور انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کروائی جائے۔
پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں یہ ذکر نہیں کہ متوفیہ کی لاش کے ڈھانچہ کا سراغ کیسے ملا جبکہ اہل خانہ نے متوفیہ کو ایک ہفتے تک اسی جگہ تلاش کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موت کی وجہ واضح نہیں کر سکی کیونکہ لاش شدید طور پر سڑ چکی تھی۔
پٹیشن میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقامی پولیس کی تحقیقات درست سمت میں نہیں جا رہی ہیں اور عوامی دباؤ کے تحت ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ کیس عصمت دری اور قتل کی منظم سازش کا لگتا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشراء پر مشتمل تین رکنی بینچ اس مقدمے کی سماعت کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ تسلیم جہاں کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل کی تکلیف دہ تفصیلات  کولکاتہ ڈاکٹر کیس کے مترادف ہے، جس نے ملک گئی پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا، لیکن اس واقعے کو بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا، میڈیا کی کم سے کم کوریج اور سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے  کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN