نئ دہلی:سی بی آئی نے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے ایک پرانے کیس کو کھولا ہے ۔۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب لالو یادو UPA-1 حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے۔ اس معاملے میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ جب لالو یادو ریلوے کے وزیر تھے تو ریلوے پروجیکٹوں کی الاٹمنٹ میں بدعنوانی ہوئی تھی۔سی بی آئی نے سال 2018 میں اس معاملے کی جانچ شروع کی تھی اور مئی 2021 میں تحقیقات بند کر دی گئی تھی
اس معاملے میں لالو پرساد یادو کے علاوہ ان کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، ان کی بیٹی چندا یادو اور راگنی یادو کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
سی بی آئی کی اس کارروائی کے بعد بہار میں ایک بار پھر سیاسی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سال اگست میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی چھوڑ کر گرینڈ الائنس کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔








