حیدرآباد: بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تبصرے کرنے پر دو مزید مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جو کہ نامپلی اور ملک پیٹ پولیس اسٹیشنوں میں درج کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد کے سینئر پولیس عہدیداروں نے کہا کہ امکان ہے کہ وہ دیگر مقدمات کے تحت رکن اسمبلی کو گرفتار کریں گے۔راجہ سنگھ کے خلاف نامپلی اسٹیشن پر آئی پی سی کی دفعہ اے۔ 153، 188، اے۔295، 298، (سی) (بی) (1) 505، (2) 505 اور 506 تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس کے خلاف ملک پیٹ اسٹیشن پر تعزیرات ہند کی دفعہ (اے) 153، (اے) 295، 504، (2) 505 اور 506 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔








