اردو
हिन्दी
جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ کے بچے: جنہیں جنگ نے پتھرکوٹ کر بجری بنانے جیسی مشقت پر مجبور کردیا

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
206
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صبح سات بجے بارہ سال کا احمد جنوبی غزہ میں خان یونس کے کھنڈرات کی طرف جاتا ہے، اور مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہر طرف موجود ملبے کے ڈھیروں کو کھنگالتا ہے۔
"ہم تباہ شدہ گھروں سے ملبہ اکٹھا کرتے ہیں، پھر پتھروں کو کوٹتے ہیں اور بجری کی ایک بالٹی تقریباً ایک شیکل میں بیچتے ہیں”، یہ کہنا تھا 12 سالہ بچے کا، جس کا چہرہ دھوپ سے تپا ہوا تھا، اس کے ہاتھوں پر خراشیں تھیں اور کپڑے دھول میں اٹے ہوئے تھے۔
لیکن اس کے خریدار کون ہیں؟
اس کا جواب جنگ کے ایک اور انتہائی المناک پہلو کی نشاندہی کرتا ہے۔احمد نے کہا کہ اس کے گاہک وہ غمزدہ خاندان ہیں جو اپنے پیاروں کی قبروں کے اوپر نشان یا کتبے لگانے کے لیے بجری کا استعمال کرتے ہیں، جن میں سے اکثر کو عجلت میں دفن کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، "دن کے اختتام پر، ہم دو یا تین شیکل کماتے ہیں، جو بسکٹ کے ایک پیکٹ کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔”اس نے حسرت سے کہا،”ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کا ہم خواب دیکھتے ہیں لیکن اپ لے نہیں سکتے۔”عالمی بینک نے مئی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ "غزہ کا تقریباً ہر شہری اس وقت غریب ہے۔”
*خطرناک ملبہ اور ننگے پاؤں بچے
غزہ میں چائلڈ لیبر کوئی نئی بات نہیں ہےجہاں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ سے پہلے بھی دو تہائی آبادی غربت میں رہتی تھی اور 45 فیصد افرادی قوت جنگ سے پہلے بھی بے روزگار تھی۔غزہ کی تقریباً نصف آبادی 18 سال سے کم عمر ہے، جبکہ فلسطینی قانون میں سرکاری طور پر 15 سال سے کم عمر کےبچوں کے کام کرنے کی ممانعت ہے لیکن بچے 7 اکتوبر سے پہلے بھی زراعت اور دیگر شعبوں میں کام کرتےدیکھےجا سکتے تھے۔
جنگ کے دوران ہونے والی وسیع تباہی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حملوں اور انخلاء کے احکامات سے آگے رہنے کی کوشش کرنے والے غزہ کے باشندوں کی مسلسل نقل مکانی نے اس قسم کی مستقل محنت تلاش کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔سالہ خامس اور انکا تیرہ سالہ چھوٹا بھائی سمیع، اس کے بجائے سارادن اونچے نیچے گڑھوں والی گلیوں میں چلتے ہوئے اور پناہ گزین کیمپوں میں جوس کے کارٹن بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خامس نے اے ایف پی کو بتایا، "ملبے سے ننگے پاؤں چلنے سے میرے بھائی کی ٹانگ بم کا تیز دھار والا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہوگئی ہے۔”
اس سے بتایا "اسے بخار ہے، پورے بدن پر دھبے تھے، اور ہمارے پاس اس کے علاج کے لیے کوئی دوا نہیں ہے۔”امدادی کارکن بارہا صحت کے ایک ایسے نظام کے بارے میں خطرات سے آگاہ کرچکے ہیں جو جنگ سے پہلے ہی جدوجہد کر رہا تھا اور اب وہ زخمیوں اور بچوں میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت کا شکار ہونے والوں سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے۔غزہ میں جنگ کا آغاز 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پرحماس کےایک غیر معمولی دہشت گرد حملے سے ہوا جس کے نتیجے میں 1,199 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی جوابی فوجی مہم میں غزہ میں کم از کم 40,476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور شہریوں اور عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔(وائس آف امریکہ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

22 جون
خبریں

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

22 جون
خبریں

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

22 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

جون 22, 2025

حالیہ خبریں

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN