اردو
हिन्दी
جولائی 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کوئلہ کی کمی ،دہلی میں بجلی کا بحران ہونے کا انتباہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کوئلہ کی کمی ،دہلی میں بجلی کا بحران ہونے کا انتباہ
281
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

دہلی سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں شدید گرمی نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ان دنوں بڑھتی ہوئی گرمی کے سبب بجلی کی مانگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اس سب کے درمیان دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں کوئلے کے بحران کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ کوئلے کی کمی کی وجہ سے دہلی سمیت 12 ریاستیں بھی بجلی بحران کا سامنا کر رہی ہیں۔ اس سب کے درمیان دہلی حکومت نے انتبادہ دیا ہے کہ راجدھانی کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس میں کوئلے کی کمی ہے۔ ایسی صورت حال میں میٹرو ٹرین اور اسپتالوں سمیت تمام اہم اداروں کو بجلی کی فراہمی میں مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے صورتحال پر ہنگامی میٹنگ بلائی۔ اس کے ساتھ ہی ستیندر جین نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر مناسب کوئلے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ بجلی گھر کو کوئلہ دستیاب ہو اور دہلی میں ان سے بجلی فراہم کی جا سکے۔

دہلی میں دادری پاور پلانٹ سے جاتی ہے زیادہ تر بجلی

دادری، اونچہار، کہلگاؤں، فرکا اور جھجر پاور پلانٹس سے 1,751 میگاواٹ بجلی ہر دن دہلی کو بھیجی جاتی ہے۔ دہلی کو زیادہ تر سپلائی (728 میگاواٹ) دادری-II پاور پلانٹ سے کی جاتی ہے۔ وہیں اونچہار سے 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ نیشنل پاور پورٹل کی ڈیلی کول رپورٹ کے مطابق ان تمام پاور پلانٹس میں کوئلے کی کمی ہے۔

دہلی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’دادری-II اور اونچہار پاور اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی میں خلل کی وجہ سے، دہلی میٹرو اور سرکاری اسپتالوں سمیت کئی ضروری اداروں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی میں دشواری ہو سکتی ہے۔‘

پاور اسٹیشنوں میں کوئلے کی کمی – ستیندر جین

ستیندر جین نے کہا کہ اس وقت دہلی میں بجلی کی مانگ کا 25-30 فیصد ان پاور اسٹیشنوں کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے، اور ان پاور اسٹیشنوں کو کوئلے کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا، دہلی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر قدم اٹھا رہی ہے تاکہ دارالحکومت کے لوگوں کو بجلی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دہلی کے وزیر توانائی نے کہا، یہ پاور اسٹیشن دہلی کے کچھ حصوں میں بلیک آؤٹ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اسٹیشن گرمیوں میں میٹرو، اسپتالوں اور لوگوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (NTPC) کے دادری-II اور جھجر کو بنیادی طور پر دہلی میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ لیکن اب ان پاور پلانٹس پر کوئلے کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے۔

ملک بھر میں بجلی کا بڑا مسئلہ: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں اب تک ہم کسی نہ کسی طرح سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ پورے ہندوستان میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم سب کو مل کر جلد اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

این ٹی پی سی نے کہا – کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہے

این ٹی پی سی نے کہا، دادری کے تمام 6 یونٹ اور اونچہار کے 5 یونٹ پوری صلاحیت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ہمیں کوئلے کی مسلسل سپلائی مل رہی ہے۔ ہمارے پاس کوئلے کا موجودہ ذخیرہ 140000 MT اور 95000 MT ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی کوئلہ بھی پائپ لائن میں ہے۔

دہلی ہی نہیں مزید 12 ریاستوں میں کوئلے کی کمی

شدید گرمی اور کوئلے کی قلت کی وجہ سے ملک کی 13 ریاستیں بجلی کے بحران کا سامنا کر رہی ہیں۔ اتر پردیش، دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک اور آندھرا پردیش سے بجلی کے بحران کی خبریں آرہی ہیں۔ بھارت میں گزشتہ ہفتے 623 ملین یونٹس کی بجلی کی کمی ہوئی ہے۔ یہ مارچ کے پورے مہینے میں ہونے والی کمی سے زیادہ ہے۔

جمعرات کو ہندوستان میں بجلی کی طلب 201 گیگاواٹ تک پہنچ گئی۔ ساتھ ہی اس عرصے کے دوران ملک بھر میں 8.2 گیگا واٹ کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت میں بجلی کا بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN