اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چنتن شیویر،عہدے کی مدت پانچ سال،پیراشوٹ لیڈر کو ٹکٹ نہیں ملے گا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چنتن شیویر،عہدے کی مدت پانچ سال،پیراشوٹ لیڈر کو ٹکٹ نہیں ملے گا
91
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اُدے پور:(ایجنسی)

راجستھان کے ادے پور میں کانگریس چنتنشیویر شروع ہوچکا ہے، جس میں شرکت کے لیے 400 سے زیادہ مندوبین اور لیڈر ادے پور پہنچ چکے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ادے پور پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران، اس چنتن شیورسے پہلے کانگریس لیڈران اجے ماکن، رندیپ سرجے والا، ملکارجن کھڑگے نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس نے چنتن شیویر کے لیے بلند نظر تجاویز تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک خاندان، ایک ٹکٹ‘ پر بھی بات کی گئی ہے۔ ماکن نے بتایا کہ جب کسی خاندان کا کوئی فرد 5 سال تک پارٹی کے لیے کام کر رہا ہو یا اس نے خود تنظیم کو 5 سال دیے ہیں، اس کے بعد ہی وہ الیکشن لڑ سکے گا۔

اجے ماکن نے مزید کہا کہ اس عہدے کے تعلق سے بات ہوئی ہے کہ کوئی بھی لیڈر 5 سال سے زیادہ کسی عہدے پر فائز نہیں رہے گا۔ اسے عہدہ چھوڑ کر کم از کم 2 سال خاموش بیٹھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کسی پیراشوٹ امیدوار (باہر سے آنے والا) کو بھی ٹکٹ نہیں ملے گا۔ لیڈروں کے رشتہ داروں کو پہلے 5 سال پارٹی میں کام کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی انہیں ٹکٹ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز نو سنکلپ چنتن شیویر میں پیش کی جائیں گی۔

قبل ازیں، اپنے خطاب میں اجے ماکن نے کہا، ’’ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کانگریس وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوئی۔ پولنگ بوتھ جوکہ سب سے نچلی سطح پر ہوتا ہے اور بلوک کمیٹی میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، اس خلا کو پر کرنے کے لئے تجویزات طلب کی گئی ہیں۔‘‘ ماکن نے مزید کہا سروے کرنے کا کام صرف الیکشن کے وقت ہی نہیں بلکہ تمام سال جاری رہے گا، جس کی بنیاد پر انعام اور سزا کا تعین کیا جائے گا۔ نو سنکلپ میں اہم تجویزات تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے پینل نے اس کے لیے ایک تفصیلی تجویز پیش کی ہے کہ ہر سطح پر 50 فیصد عہدیداروں کی عمر 50 سال سے کم ہوگی۔ 35 سال تک کے لوگ یوتھ کانگریس میں آتے ہیں۔ اس کی وجہ سے تنظیم کی ہر سطح پر کم از کم 50 فیصد عہدیداران 50 سال سے کم عمر کے ہوں گے۔

دریں اثنا، کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’جو 6 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، میں ان میں سے ایک کا کنوینر ہوں۔ اس ٹیم میں کم از کم 70 سے 71 لوگ ہوں گے۔ سیاسی امور پر بات چیت کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی، اس میں ہم 9 لوگ شامل تھے۔ سیاسی مسائل پر اپنی رائے دینے کے بعد ہم نے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس پر مختصر بحث کی لیکن چنتن شیویر میں ان مسائل پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔ اس لیے آج سے شروع ہونے والے کیمپ میں جو مسائل سامنے آئیں گے ان پر بھی بات کی جائے گی۔ پہلا مسئلہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ دوسرا تنوع، لسانی، مذہبی وغیرہ کا تحفظ کرنا ہے۔ تیسرا، فرقہ وارانہ پولرائزیشن میں اضافہ، چوتھا خود مختار اداروں اور ایجنسیوں کا تحفظ کرنا ہے۔ اور پانچواں موضوع قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا ’’مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مودی جی پریس کانفرنس کیوں نہیں کرتے۔ ہماری جمہوریت، آئین کو بچانا بہت ضروری ہے۔ یہ لوگ مخالفت کرنے والوں پر ظلم کرتے ہیں۔ ہمیں اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرنا ہوگا۔ مودی جی جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور پھر پکڑے جانے پر کہتے ہیں کہ یہ انتخابی جملہ تھا! لوگ بیان بازی کو اہمیت دیتے ہیں اور ہماری قربانی، محنت کو اہمیت نہیں دیتے، یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ سنکلپ شیویر میں کئی موضوعات پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔ بنیادی طور پر نو موضوعات پر بات کی جائے گی۔ ان مضامین کو غور و فکر کے کیمپ میں رکھا جائے گا۔ تمام نمائندے جو کیمپ میں شریک ہوں گے ان موضوعات پر تفصیل سے بات کریں گے۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN