کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز پر ایگزٹ پول پیش کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کو سب سے بڑا جھٹکا انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے دیا ہے، کیونکہ اس نے پارٹی کو محض 62 سے 80 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کو انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا نے 122 سے 140 سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ویسے تو کئی اداروں کے ذریعہ ایگزٹ پول جاری کیے گئے ہیں، اگر 10 ایگزٹ پول پر نظر ڈالیں تو ان میں سے 5 نے کانگریس کو مکمل اکثریت حاصل کرتا ہوا دکھایا ہے۔ دیگر 4 نے کانگریس کو اکثریت سے دور، لیکن سب سے بڑی پارٹی ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ صرف ایک (جن کی بات) ایگزٹ پول نے بی جے پی کو اکثریت حاصل کرتے ہوئے ظاہر کیا ہے۔ جن کی بات نے بی جے پی کو 94 سے 117 سیٹیں اور کانگریس کو 91 سے 106 سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس ایگزٹ پول میں جے ڈی ایس کو 14 سے 24 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔
جن 5 ایگزٹ پول میں کانگریس کو مکمل اکثریت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ زی نیوز-میٹریز، ٹائمز ناؤ-ای ٹی جی، انڈیا ٹی وی-سی این ایکس، انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا اور نیوز 24-ٹوڈیز چانکیہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت تشکیل دینے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 113 سیٹیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایگزٹ پول میں کانگریس کو زی نیوز-میٹریز نے 103 سے 118، ٹائمز ناؤ-ای ٹی جی نے 106 سے 120، انڈیا ٹی وی-سی این ایکس نے 110 سے 120، انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا نے 122 سے 140، اور نیوز 24-ٹوڈیز چانکیہ نے 120 سیٹیں دی ہیں۔ اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو 100 سے 112 سیٹیں حاصل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
بی جے پی کی بات کی جائے تو زی نیوز-میٹریز نے 79 سے 94، ٹائمز ناؤ-ای ٹی جی نے 78 سے 92، انڈیا ٹی وی-سی این ایکس نے 80 سے 90، انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا نے 62 سے 80، اور نیوز 24-ٹوڈیز چانکیہ نے 92 سیٹیں دی ہیں۔ اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 83 سے 95 سیٹیں حاصل ہوتی ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ اسی طرح جے ڈی ایس کو زی نیوز-میٹریز نے 25 سے 33، ٹائمز ناؤ-ای ٹی جی نے 20 سے 26، انڈیا ٹی وی-سی این ایکس نے 20 سے 24، انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا نے 20 سے 25، نیوز 24-ٹوڈیز چانکیہ نے 12، اور اے بی پی نیوز-سی ووٹر نے 21 سے 29 سیٹیں دی ہیں۔
ظاہر ہے کہ اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے علاوہ باقی 5 ایگزٹ پول میں جے ڈی ایس غیر اہم پارٹی ثابت ہو رہی ہے۔ لیکن اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے علاوہ بھی 4 ایسے ایگزٹ پول ہیں جو جے ڈی ایس کو ’کنگ میکر‘ ظاہر کر رہے ہیں۔ دراصل ریپبلک-پی مارکیو نے کانگریس کو 94 سے 108، بی جے پی کو 85 سے 100 اور جے ڈی ایس کو 24 سے 32 سیٹیں، ٹی وی 9 بھارت وَرش- پولسٹریٹ نے کانگریس کو 99 سے 109، بی جے پی کو 88 سے 98 اور جے ڈی ایس کو 21 سے 26 سیٹیں، نیوز نیشن







