کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا، ڈاکٹر پرمیشورا اور ڈی کے شیوکمار نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امیت شاہ اور بی جے پی کی ایک ریلی کے منتظمین کے خلاف مبینہ طور پر "اشتعال انگیز بیانات دینے، دشمنی اور نفرت کو فروغ دینے اور اپوزیشن کو بدنام کرنے” کے الزام میں شکایت درج کرائی۔
بنگلورو کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
دکن ہیرالڈ کے مطابق کل، کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس ریمارک کو کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو کرناٹک فسادات کا شکار ہو جائے گا، کو ایک "خوفناک بیان” قرار دیا







