اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لوک سبھا میں اسد الدین اویسی کے حلف پر تنازع

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
140
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پارلیمنٹ  میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے حلف اٹھانے کے معاملے نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔
اسد الدین اویسی نے منگل کو  ایوانِ زیریں (لوک سبھا) کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
انہوں نے یہ حلف اردو زبان میں اٹھایا اور اس دوران انہوں نے نہ صرف اپنی ریاست بلکہ فلسطینیوں سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔
اسد الدین اویسی کے حلف پر حکومتی ارکان نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اور ایوان کی کارروائی چلانے والے قائم مقام اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ اویسی کے الفاظ کو حذف کیا جائے۔
حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے قائم مقام اسپیکر نے ارکان کو یقین دلایا کہ حلف اٹھانے کے روایتی بیان سے ہٹ کر استعمال ہونے والے الفاظ کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق یونین منسٹر شوبھا کرندلاجے نے وزارتِ داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسدالدین اویسی کی تقریر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسد الدین اویسی کی  رکنیت کا حلف دوبارہ لیا جائے۔
دوسری جانب مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے لوک سبھا میں اپنے ریمارکس کا دفاع کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ انہوں نے ایوان میں جے بھیم، جے میم، جے تلنگانہ اور جے فلسطین کہا تو اس میں غلط کیا ہے؟
انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ آئین میں اس طرح کے کلمات کہنے کی کہیں ممانعت نہیں جب کہ ایوان میں دیگر ارکان نے بھی حلف سے ہٹ کر ہی مختلف باتیں کی ہیں۔
اویسی نے صحافیوں کو کہا کہ ” آپ کو دیگر ارکان کو بھی سننا چاہیے کہ انہوں نے کیا کچھ کہا ہے۔ میں نے وہ کہا جو مجھے کرنا تھا۔”
صحافیوں کی جانب سے فلسطینیوں سے حمایت کے اظہار سے متعلق سوال پر اویسی نے کہا کہ آپ جا کر پڑھیں کہ مہاتما گاندھی نے فلسطینیوں سے متعلق کیا کہا ہے۔ فلسطینی مظلوم ہیں۔
لوک سبھا کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کا عمل پیر سے شروع ہوا تھا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت کئی ارکان نے اسی روز رکنیت کا حلف اٹھا لیا تھا جب کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی سمیت کئی دیگر ارکان نے منگل کو حلف اٹھایا تھا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔
حکمراں جماعت بی جے پی نے سابق اسپیکر اوم برلا کو ہی دوبارہ اس پوزیشن پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ نے اس عہدے کے لیے آٹھ مرتبہ ایوان کے رکن رہنے والے کے سریش کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روایتی طور پر لوک سبھا کے اسپیکر و ڈپٹی اسپکر کا انتخاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے سے عمل میں لایا جاتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN