اردو
हिन्दी
فروری 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہلدوانی میں کرفیو جاری،18نامزد سمیت پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،چھ اموات کی تصدیق

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
187
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں حالات ہنوز کشیدہ ہیں اور پورے شہر میں کرفیو نافذ ہے۔ شہر کے سبھی حصے میں پولیس فورس تعینات ہے اور سبھی بازار پوری طرح سے بند ہیں  اسکول و کالج بند کرنے کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات بھی عارضی طور پر بند ہیں
واضح ہو ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں ہنگامہ آرائی کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر شہر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ کرفیو کے باعث انٹرنیٹ کے بغیر گھروں میں محصور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے- بنبھول پورہ تشدد معاملے میں پولیس نے 18 نامزد سمیت 5 ہزار نامعلوم افراد  کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-جائے وقوعہ اور گردونواح سے پانچ لاشیں ملی ہیں۔ بریلی لے جاتے ہوئے ایک شخص کی موت ہوگئی، حالانکہ انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو ریکارڈنگ اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس نے کئی ڈی بی آر کی ہارڈ ڈسکیں قبضے میں لے لی ہیں۔۔
جمعرات کو میونسپل کارپوریشن اور پولیس ٹیم کے ذریعہ مبینہ طور پر ناجائز زمین میں بنے مدرسے اور مسجد کو جے سی بی سے منہدم کرنے کا معاملہ اب کافی طول پکڑ چکا ہے۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جے سی بی کارروائی کے دوران علاقہ کی مشتعل بھیڑ نے میونسپل کارپوریشن اور پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا اور پھر ہنگامہ برپا ہونے میں وقت نہیں لگا۔ پولیس اور عوام کے درمیان زبردست تصادم دیکھنے کو ملا  حالات مزید بگڑ گئے۔
پورے واقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نینی تال کی ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پتھراؤ ہوا اور پٹرول بم پھینکے جانے کی خبریں ہیں، اس سے لگتا ہے سب کچھ منصوبہ بند تھا۔ مشتعل لوگوں کے حملے سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور ان کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ مشتعل بھیڑ میں ایک خاص طبقہ کے لوگ شامل تھے جنھوں نے وَنبھول پورہ پولیس تھانے میں بھی آگ لگا دی تھی
بہرحال، قومی آواز کے مطابق تازہ حالات یہ ہیں کہ سبھی بازار بند ہیں، اسکولوں و کالجوں کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری ہو چکا ہے۔ ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی طرح کی سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ اس تشدد میں اب تک 6 لوگوں کی موت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے۔ مہلوکین میں باپ، بیٹا اور انس نامی ایک 16 سالہ لڑکا شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس نابالغ لڑکے کی موت ہوئی ہے، اس کے سر پر گولی لگی تھی۔ پرتشدد واقعات میں اب تک 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں اور ان میں سے بیشتر پولیس اہلکار بتائے جا رہے ہیں۔ ہلدوانی ایس پی سٹی نے بھی جمعہ کی شام 6 لوگوں کی ہلاکت سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Islamabad Imambargah Blast
خبریں

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

06 فروری
Sarma Miya Non-Cooperation Remark
خبریں

‘میاں’کو باہر نکالنے کے لیے گاندھی کی ‘عدم تعاون تحریک’اپنائیں: سرما کا مشورہ,’ہائی کورٹ کارروائی کرے ‘ممتازشہریوں کی اپیل

06 فروری
Iran US Talks Conditions
خبریں

ایران نے مذاکرات کی بازی پلٹ دی ،امریکہ سے اپنی یہ شرائط منوالیں،عرب ملک آؤٹ

05 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Islamabad Imambargah Blast

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

Badruddin Ajmal Statement Controversy

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

Sarma Miya Non-Cooperation Remark

‘میاں’کو باہر نکالنے کے لیے گاندھی کی ‘عدم تعاون تحریک’اپنائیں: سرما کا مشورہ,’ہائی کورٹ کارروائی کرے ‘ممتازشہریوں کی اپیل

Missing Persons Capital Alert

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

Islamabad Imambargah Blast

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

فروری 6, 2026
Badruddin Ajmal Statement Controversy

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

فروری 6, 2026
Sarma Miya Non-Cooperation Remark

‘میاں’کو باہر نکالنے کے لیے گاندھی کی ‘عدم تعاون تحریک’اپنائیں: سرما کا مشورہ,’ہائی کورٹ کارروائی کرے ‘ممتازشہریوں کی اپیل

فروری 6, 2026
Missing Persons Capital Alert

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

فروری 6, 2026

حالیہ خبریں

Islamabad Imambargah Blast

اسلام آباد: خون آلود لاشیں تڑپتے زخمی،امام بارگاہ میں نماز جمعہ ہر خودکش دھماکہ کے بعد خوفناک منظر منظر

فروری 6, 2026
Badruddin Ajmal Statement Controversy

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

فروری 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN