نی دہلی( نامہ نگار )جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے انصاف کے حصول میں سرکار کا رویہ بھی اہم رکاوٹ ہے اور موجودہ جوڈیشیل سسٹم انصاف دینے میں ناکام ہے
آج یہاں ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نایب امیر انجینئر محمد سلیم نے این سی آربی کے حالیہ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوے اس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا ۔جماعت نے خودکشی رجحان میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا جس میں مزدوروں اور بیروزگاروں کی تعداد زیادہ ہے
کسانوں کے مسایل کا تذکرہ کرتے ہوے کسانوں کو فری انٹرسٹ لون کا مطالبہ کیا ۔بلقیس بانو کیس پر انہوں نے مجرموں کی رہائی پر سخت تشویش ظاہرکی ۔خواتین شعبہ کی سکریٹری عطیہ پروین نے کہا سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرے ،ان مجروں کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاۓ۔ہم نے صدر جمہوریہ سے ملنے کا وقت مانگا ہے مگر ابھی تک کوی جواب نہیں ملا ہے۔
مدارس پر سرکاری کنٹرول کے ارادے کے حوالے سے کیے سوال پر سلیم انجینئر نے کہا کہ فرضی مدارس پر تو کارروائی ہونی چاہیے مگر ان کی آڑ میں دیگر مدارس پر کارروائی کا بہانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔آسام کے سی ایم کے مدارس پر بلڈوزر چلانے کیے اقدامات کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور۔ پر حل کرنا چاہیے ۔








