دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع میں تین طلاق کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت کے بعد لہریاسے پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ لہریا سرائے تھانہ علاقہ کے بینٹا وارڈ نمبر 36 کی رہنے والی خوشبو پروین نے اپنے شوہر مقصود خلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔ درج ایف آئی آر میں خاتون نے اپنے سسرال والوں پر جہیز کے لیے تشدد کرنے کا الزام لگایا۔ متاثرہ خوشبو پروین ضلع پورنیہ کے صدر تھانہ علاقہ کے گلاب باغ علاقہ کے رہنے والے محمد شکور کی بیٹی ہے۔ خوشبو نے اپنے شوہر پر الزام لگایا تھا کہ اس کے شوہر محمد مقصود نے اسے تین بار طلاق دی۔ خوشبو پروین نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ جون 2022 میں اس کی شادی ہوئی تھی، تب سے اس کے شوہر اور سسرال والے اسے ہراساں کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں خاتون پولیس اسٹیشن کی سربراہ نصرت جہاں نے بتایا کہ متاثرہ خوشبوکو مقصود نے تین بار طلاق کہہ کر طلاق دے دی۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ جون 2022 میں اس کی شادی ہوئی تھی، تب سے اس کا شوہر اور سسرال والے اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔ جبکہ وہ اس گھر میں خوشی سے رہنا چاہتی تھی۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم کو ہفتے کی رات دیر گئے گرفتار کیا اور اگلے دن عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔








