اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انصاف میں تاخیر اینٹی-سی اے اے مظاہرین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی: سی جے اے آر

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: کیمپین فار جیوڈیشیل اکاؤنٹیبلیٹی اینڈ ریفامر (سی جے اے آر) نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے گرفتاری سے متعلق  مقدمات میں ضمانت کی کارروائی اور احکامات کے اعلان میں تاخیر انتہائی تشویشناک ہے اور موجودہ حکومت کے خلاف سوال کھڑے کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، سی جے اے آر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ‘عدالتی تاخیر کی وجہ سے اینٹی-سی اے اے  مظاہرین کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور انہیں مسلسل قید میں  رکھ کر ان کی آزادی سے محروم کیا جا رہا ہے۔’
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ عدالتوں میں ضمانت کے معاملوں کو بغیر  فیصلہ سنائے دو سال سے زائد عرصے سے التوا میں رکھا جا رہا ہے، یہ گزشتہ چند سالوں میں ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ ایسا کرنا لوگوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘
گلفشاں فاطمہ کی ضمانت کی شنوائی  کی مثال دیتے ہوئے سی جے اے آر نے کہا، ‘دیوانگنا کلیتا، نتاشا نروال اور آصف اقبال تنہا، جو اسی معاملے میں شریک ملزمان ہیں،انہیں  جون 2021 میں ضمانت مل گئی، جبکہ فاطمہ اب بھی جیل میں ہیں۔ فاطمہ کویو اے پی اے کے تحت ملزم بنایا گیا تھا اور انہیں  اپریل 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دیوانگنا، نتاشا اور آصف کو ضمانت دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا، ‘ہم یہ کہنے کو مجبور  ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ اختلاف کو دبانے کے لیے اور اس شدید خوف میں کہ معاملہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے، حکومت نے آئینی طور پر دیے گئے ‘احتجاج کے حق’ اور ‘دہشت گردانہ سرگرمیوں’ کے درمیان  کی لکیر کو دھندلا کردیا ہے۔‘
بعد میں دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا لیکن سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔
سی جے اے آر کے بیان میں کہا گیا ہے، ‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر گلفشا ں فاطمہ کوضمانت مل جانی چاہیے تھی، کیونکہ دہلی پولیس کے مطابق، ان  کا رول مبینہ طور پر دیوانگنا اور نتاشا جیسا تھا۔ تاہم، غیر معمولی عدالتی تاخیر کے نتیجے میں گلفشاں چار سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں، ان کی درخواست ضمانت پر کوئی فیصلہ  نہیں سنایا گیا۔’
سی جے اے آر نے کہا، ‘ 1 مئی 2022 کو ضمانت کے لیے درخواست دینے کے بعد سے گلفشاں  کی ضمانت کا معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں 65 بار شنوائی  کے لیے درج کیا گیا ہے۔ اس پورے عمل کا سب سے پریشان کن پہلو یہ ہے کہ گلفشاں  کی ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ میں صرف تیسری بار بحث ہونے والی ہے۔‘سی جے اے آر کے بیان میں خالد سیفی کےمعاملے  کا بھی ذکر کیا گیا، سیفی نے بھی شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف تحریک میں حصہ لیا تھا۔
سی جے اے آر نے اپنے بیان میں کہا، ‘خالد سیفی کو 26 فروری 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور دہلی ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت کی درخواست پہلی بار 10 مئی 2022 کو درج کی گئی تھی۔ وہ جیل میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان کی ضمانت کی عرضی دہلی ہائی کورٹ میں دو سال سے زیادہ سے زیر التوا ہے۔ عدالت کی دو بنچوں نے ان کی ضمانت معاملے کی سماعت کی ہے، لیکن کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے۔ کچھ دیگر شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔‘
سی جے اے آر نے مزید کہا ہے کہ عدالتی تاخیر کے نتیجے میں سنگین ناانصافی ہو رہی ہے کیونکہ لوگ اپنی ضمانت کی درخواستوں پر کسی فیصلہ کیے بغیر جیلوں میں بند پڑے ہیں،جس کے باعث آئین کے تحت دیے گئے ان کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ایف آئی آر 59/20 میں مقدمے کی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے۔(سورس:دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN