نئ دہلی :شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے ایک معاملے میں کڑکڑڈوما کورٹ نے مرکزی ملزم اور کونسلر طاہر حسین سمیت دس لوگوں کو غیر منقولہ املاک کو نذر آتش کرنے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات پر غور کے لیے معاملہ ماتحت مجسٹریٹ کورٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔
طاہر حسین 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی ایک بڑی سازش سے متعلق ایک کیس میں بھی ملزم ہیں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عمر خالد، شرجیل امام، صفورا زرگر اور دیگر ملزمان کے ساتھ یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
وہ آئی بی ملازم انکت شرما کے مبینہ قتل سے متعلق کیس اورفسادات سے متعلق کچھ دیگر مقدمات میں بھی ملزم ہیں۔ وہ فسادات سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بھی ملزم ہیں۔ اس کیس میں گرفتاری کے بعد سے وہ حراست میں ہیں۔








