اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فساد کیس میں پولیس پر جرمانہ،عدالت نے کہا،جانچ مضحکہ خیز

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی فساد کیس میں پولیس پر جرمانہ،عدالت نے کہا،جانچ مضحکہ خیز
148
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

گزشتہ سال شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد سے جڑے ایک معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے پولیس پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو گونڈہ رہائشی کی اپیل پر کیس درج کرنے کو کہا تھا۔ اس شخص نے کہا تھاکہ فسادات کے دوران اس کی آنکھ میں گولی لگی تھی۔ دہلی پولیس نے ایف آئی آر رجسٹرار کرنے کے حکم کی مخالفت کی تھی۔

ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اس معاملے میں دہلی پولیس پر سخت تبصرہ کیا۔ ہائی کورٹ نے کہا ،’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس نے ایک علیحدہ ایف آئی آر میں ملزمین کے بچنے کے لیے راستہ بنایا اور تکلیف دہ بات ہے کہ پولیس افسران اپنی جانچ کے دوران آئینی فرائض اداکرنے میں فیل ہو گئے ۔

بتادیں کہ سی اے اے مخالف مظاہروں کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ سال 24 فروری کو فسادات پھوٹ پڑے تھے ۔ اس میں 53 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے اس معاملے میں 751 ایف آئی آر درج کی ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے بھجن پورہ پولیس پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانے ایس ایچ او اور دیگر سینئر افسران پر عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے اس آرڈر کی کاپی پولیس کمشنر کو بھجوا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ اور نگرانی کی سطح پولیس کمشنر کی نظر میں بھی آنا چاہئے۔ پولیس جانچ مضحکہ خیز رہی۔ عدالت نے پولیس کمشنر سے کہاکہ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے اصلاحی قدم اٹھائے جائیں۔

اکتوبر 2020 میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے دہلی پولیس سے کہا تھاکہ محمد ناصر کی شکایت پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کی جائے۔ ناصر نے اپنی شکایت میں کہا تھاکہ 24 فروری 2020 کو اس کے اوپر فائرنگ کی گئی۔ ایک گولی اس کی بائیں آنکھ میں لگی تھی۔ ناصر نے اپنی شکایت میں نریش تیاگی، سبھاش تیاگی، اتم تیاگی، سشیل ، نریش گور اور دیگر لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔ اس کے باوجود جب کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی تو ناصر کورٹ پہنچا تھا۔

اے ایس جے ونود یادو نے اپنے حکم میں کہا کہ ناصر کے ساتھ واقعہ 24 فروری کی شام کوشمالی گونڈہ میں پیش آیا تھا ، لیکن دہلی پولیس نے 25 فروری کو موہن پور ، موج پور کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے 7 لوگوں کے بارے میں جانچ ایجنسی کو جانکاری تھی، لیکن پھر بھی ایف آئی آر درج کرتے وقت آئی پی سی کی دفعہ 307 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25 نہیں لگائی گئی۔

عدالت میں پولیس نے کہا تھا کہ دہلی فسادات کے معاملے میں پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ اس میں ناصر کے علاوہ 6 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بات درج ہے ۔ جن لوگوں کا نام ناصر نے اپنی شکایت میں لکھا ہے، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیںملا ہے ۔ نریش اور اتم تو اس وقت دہلی میں ہی موجود نہیں تھے اور سشیل اپنے دفتر میں تھا۔

ناصر کے وکیل محمود پراچہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں ناصر کی شکایت پر توجہ نہیں دی گئی۔ پراچہ نے کہا تھا کہ ناصر کی شکایت پر الگ ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے ، کیوں کہ سپریم کورٹ نے اس پر قانون بنایا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN