حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین نے 48 گھنٹوں کے اندر 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ابو عبیدہ نے الجزیرہ سے نشر کی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں مزید کہا کہ "قطری بھائیوں نے فلسطینی بچوں اور 75 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ میں زیر حراست اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کی کوشش کی، لیکن قابض دشمن مسلسل فرار کی راہ اختیار کر رہا ہےاور اپنے قیدیوں کو قتل کرنے کی پرواہ نہیں کرتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ”غزہ میں متعدد قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی اور امداد کو پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینا شامل ہے، لیکن دشمن روک رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "طوفان الاقصیٰ‘‘ کے آغاز کے اڑتیس دن بعد بھی ہم دشمن کی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ دشمن کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو اڑا کر اور مارٹر گولوں سے اس کے قافلہ کو تباہ کر رہے ہیں”۔ ابو عبیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ "قابض افواج ہر قدم پر عسکریت پسندوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ان لوگوں کو یاد دلاتے ہیں جو وہم میں مبتلا ہیں کہ یتزاک شامیر نے ہماری مزاحمت کو دبانے کی کوشش کی، اور اسی طرح اسحاق رابن نے۔ اس وقت ہماری بٹالین صرف چند درجن عسکریت پسندوں پر مشتمل تھی اور ان کے پاس ہتھیار بھی نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس کے علاوہ، شیرون جس نے آپ سے 100 دنوں میں انتفاضہ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا یہ تمام لوگ بے گناہوں کے قتل کا ایک طویل ریکارڈ لے کر تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے۔ ہماری مزاحمت برقرار ہے بلکہ اور بڑھتی گئی اور مزید بڑھ گئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہمارا پورا بھروسہ خدا کی فتح، ہماری لڑائی کے انصاف اور ہماری جنگ کے تقدس پر ہے، جو لڑائیوں کی ماں ہے۔ ہماری عظیم قوم کے ہر فرد اور گروہ کو فلسطین کے حوالے سے ان کے فرض سے مستثنیٰ نہیں کرتی۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ "قابض دشمن اور اس کے لیڈروں کی طرف سے ہسٹیریا کی کیفیت سامنے آئی ہے جو ہماری قوم، اس کے آزاد لوگوں اور اس کے وسیع عوام میں مزاحمتی قوتوں کی نقل و حرکت سے خوفزدہ ہے۔








