نئ دہلی :تاریخی حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر نے دیوالی کے موقع پر دیے روشن کئے۔ یہی نہیں بلکہ پوری درگاہ کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔
درگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دیوالی کی رات دور دور سے لوگ یہاں آتے ہیں اور درگاہ پر دیے روشن کرکے اسے سجاتے ہیں۔ناظم نظامی کے مطابق ہندو ہر سال یہاں دیے روشن کرنے آتے ہیں۔ درگاہ پر دیے روشن کرنے کے بعد وہ لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ اسے عید چراغاں کہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ درگاہ پر دیوالی منانے کی روایت اتنی ہی پرانی ہے جتنی یہ درگاہ ہے۔ حالانکہ درگاہ خود اس کا اہتمام نہیں کرتی۔ ہندو بھائی خود یہاں آتے ہیں اور دیے جلا کر لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ بھی چراغ جلانے میں مدد کرتے ہیں۔ لوگ اپنے اپنے گھروں کو جاتے وقت ایک یا دو دیے ساتھ لے جاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ ان چراغوں میں درگاہ کی برکت ہے۔








