اس وقت ملک کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے اور لوگ گرمی سے جلھلس رہے ہیں۔ اس موسم میں لوگوں کو پانی کے علاوہ کچھ اچھا نہیں لگتا۔ گرمی اتنی ہے کہ کچھ کھانے کو بھی دل نہیں کرتا۔ تاہم، گرمیوں میں صحت مند غذا بہت ضروری ہے، کیونکہ اس موسم میں صحت مند رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ گرمی کی وجہ سے پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، کچھ سبزیوں میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں، جو آپ کو گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہیں اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہیں۔
ہندی نیوز ۱۸ کے مطابق ڈائیٹ منتر کلینک، نوئیڈا کی بانی اور سینئر غذائی ماہر کامنی سنہا نے نیوز 18 کو بتایا کہ اس وقت گرمی کی لہر چل رہی ہے اور لوگوں کو اپنے کھانے کی عادات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اس موسم میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے جسم کو ضروری غذائی اجزاء ملیں گے اور بیماریوں کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ تورئی،کریلا، لوکی اور ٹنڈا جیسی سبزیاں پانی سے بھرپور ہوتی ہیں اور گرمیوں میں انہیں کھانے سے پانی کی کمی نہیں ہوتی۔ یہ سبزیاں نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتی ہیں اور جسم کے کولنگ سسٹم کو بہتر طریقے سے برقرار رکھتی ہیں۔ لوکی، تورئی اور ٹنڈا کیلوریز میں بہت کم اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں وٹامنز اور منرلز کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ گرمیوں میں ان کا استعمال آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور موٹاپے سے نجات دلا سکتا ہے۔ پانی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے سبزیاں جسم کی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ وافر مقدار میں پانی نہیں پی رہے ہیں تو زیادہ سے زیادہ پانی سے بھرپور غذائیں استعمال کریں۔ اس سے الیکٹرولائٹ بیلنس بھی برقرار رہے گا۔
لوکی، تورئی اور ٹنڈے میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ نظام ہضم کے لیے بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ قبض کے شکار افراد یہ سبزیاں کثرت سے کھائیں۔ اس سے پیٹ کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔









