دہلی بکی گیتا کالونی سے دوہرے قتل کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کو قتل کر دیا۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس شخص نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متوفی خاتون (27 سالہ سنیتا) کا اپنے شوہر کشن لال کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے دونوں الگ الگ رہتے تھے۔
مقتول خاتون سنیتا ہفتہ کو اپنی ماں سے ملنے گیتا کالونی آئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی کشن لال اپنے تین بچوں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا۔ گھر پہنچ کر ملزم نے بچوں کو گھر کے باہر بٹھا کر بیوی کے ساتھ کمرے میں بند کر لیا۔
ا کمرے میں بند ہونے کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، اسی دوران کشن لال نے چاقو نکال کر سنیتا کا گلا کاٹ دیا۔ کشن پہلے ہی چھری لے کرآیا تھا۔ سنیتا کی ماں باہر سے چیختی رہی لیکن کشن لال نے کمرہ نہیں کھولا۔
*بچوں نے پولیس کو بلایا
مقتول عورت کے بچوں نے پولیس کو بلایا تو پولیس موقع پر پہنچی، دروازہ توڑ کر کشن لال کو گرفتار کر لیا، لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال بھیج دیا، جہاں ڈاکٹروں نے سنیتا کو مردہ قرار دے دیا۔
دکان میں پینٹنگ کے دوران گولی مار دی گئی۔
اسی دوران گیتا کالونی کے علاقے میں ہی ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ شاہد عرف آشو اپنی دکان میں پینٹ کا کام کر رہا تھا۔ زخمی کو لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مکان خالی کرنے پر جھگڑا ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہد ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق منا شاہد کے گھر کی پہلی منزل پر کرائے پر رہتا ہے۔ مکان خالی کرانے پر منا اور مالک مکان شاہد کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ منا کے دو بیٹوں چاند اور عمران نے شاہد کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔