اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنگھ سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کا خطاب، کچھ باتیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
سنگھ سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کا خطاب، کچھ باتیں
123
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا عبد الحمید نعمانی

ڈاکٹر موہن بھاگوت کا حالیہ بیان (4جولائی2021 غازی آباد)کئی جہات سے قابل توجہ اور مولب لنچنگ، فرقہ وارانہ تشدد ،ہندو مسلم اتحاد کے تعلق سے قول و گفتار کی حد تک لائق خیر مقدم ہے ۔

موہن بھاگوت کے بیان کا تناظر سیاسی کم ، تہذیبی ، سماجی ، تاریخی اور فلسفہ وجود پر مبنی روحانی زیادہ ہے ، جو ہندو فلاسفی ادویت واد (تصور وحدت الوجود)کی بنیاد پر قائم ہے ،خطاب کے اہم نکات یہ ہیں ۔

(1)تمام ہندستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے ،چاہے وہ کسی بھی دھرم کے ہوں ۔

(2)جو لوگ موب لنچنگ میں ملوث ہیں ، وہ ہندوتو مخالف ہیں ، ایسے افراد کو سزا ملنا چاہیے ، اس کے لیے قانون اپنا کام کرے گا۔

(3)ہندو مسلم اتحاد کی بات بھرم ہے کیوں کہ ہندو مسلمان تو پہلے سے ہی ایک ہیں ، پوجا پاٹ کے طریقوں کے اختلافات کی بنیاد پر بھید بھاؤ نہیں کیا جاسکتا۔

(4)مذہب سے قطع نظر ہندستانی ایک آباءو اجداد کے اولاد ہیں ، وجود واحد ہے اور وجود کی وحدت کاسچ ہے۔

(5)ملک میں اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔

(6)ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں یہاں ہندو یا مسلمانوں کا غلبہ نہیں ہوسکتا ،صرف اور صرف ہندستانیوں کا ہی غلبہ ہوسکتا ہے اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کو یہاں نہیں رہنا چاہیے تو وہ ہندو نہیں ۔

(7)ہم وطن مفاد کے حامی ہیں۔

(8)سیاست لوگوں کو متحد نہیں کر سکتی ہے ، سیاست لوگوں کو متحد کرنے کاہتھیار نہیں بن سکتی ہے لیکن سیاست ایکتا کو بگاڑنے کا ہتھیار ضرور بن سکتی ہے۔

(9)ہندو ہیں تو ہندو راشٹر تو ہے ۔

بھاگوت کے خطاب میں کئی باتیں اہم اور سنگھ کے تاریخی تسلسل سے کچھ الگ نظر آنے والی ہیں ، کئی باتیں ذہانت اور گہری منصوبہ بندی پر مبنی ہیں کہ مذہبی تہذیبی شناخت کے حوالے سے دیگر کے الگ وجود کو واضح اور باقاعدہ طور سے تسلیم نہیں کیاگیا ہے ۔ دیگر کی آزادی اور وجود کو تنوعات والے بھارت اور ایک جمہوری نظام میں ضروری ہے ، بھارت میںکوئی ایک تہذیب ، مختلف مذاہب اور روایات کے حامل باشندوں کے اتحاد کی مشترکہ بنیاد نہیں بن سکتی ہے ان کے لیے مشترکہ بنیا د، وطن ہی بن سکتا ہے ، اس لحاظ سے ملک کے سارے باشندے ہندی ہیں ، نہ کہ ہندو جیسا کہ ڈاکٹر موہن بھاگوت اور سنگھ والے کہتے ہیں ، اس سلسلے میں مولانا آزادؒ ، مولانا مدنی ؒ اور گاندھی ، نہرو کا راشٹرواد بہتر رہ نمائی کرتا ہے نہ کہ گولولکر ، ساورکر اور بھاگوت کا ہندو کمیونٹی پر مبنی تصور قومیت ،ہندو سے ہندی تک رسائی کے بعد راشٹر واد اور فرقہ وارانہ اتحاد کی راہ کی بیشتر رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی ۔

جہاں تک وجود کی وحدت کی سچائی کا مسئلہ ہے اسے اسلام اور اس کے ذی علم نمائندے بہتر طور سے حل کر چکے ہیں ، قرآن تمام انسانوں کو مکرم قرار دیتے ہوئے بغیر کسی فرق و امتیاز کے ان کی تکریم کا اظہار و اثبات کرتا ہے ، ایک بے قصور کے قتل کو تمام انسانوںکا قتل قرار دے کر وحدت وجود کے سچ کو واضح انداز میں جتلا دیا ہے رسول کائنات ﷺ کلکم بنو آدم کہہ کر تمام انسانوں کو ایک ماں باپ کی اولاد کا اعلان و اظہار کر دیا ہے ، ایسی حالت میں مسلم ملت کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک یا خطے میں ڈی این اے کے حوالے سے کوئی بھی رائے و تحقیق وحدت بنی آدم کے لیے سرے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ہندستانی فکرو فلسفہ کے تناظر میں ادویت واد (تصور و حدت وجود) کے سلسلے میں وجود کی وحدت کا مسئلہ صرف نظریاتی حد تک ہے، عمل تک آج تک نہیں آسکا ہے ، جس کی وجہ سے طبقاتی نظام کے تحت، سماج برہمن ، چھتری ،ویش اور شودر میں تقسیم ہو گیا اور اس کی بنیاد میں دھرم شامل ہوگیا ۔ وجود کی وحدت کے سلسلے میں گرو گولولکر اور ڈاکٹر بھاگوت یکساں نظر یہ رکھتے ہیں ، لیکن شنکر آچاریہ کی طرح دیگر وجود کو وہم (متھیا)قرار دینے کے باوجود عمل میں نہیں لا سکے، یہ پورے ہندوتووادی سماج کا معاملہ ہے ،سوامی وویکا نند نے اس کا کھلا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے۔

’’ میرا تجربہ ہے کہ اگر کبھی کوئی مذہب انسانی مساوات کی منزل تک قابل لحاظ تک پہنچا ہے تو وہ اسلام اور صرف اسلام ہے ، میرا قطعی خیال ہے کہ عملی اسلام کی مدد کے بغیر ویدانت کے نظریات خواہ کتنے ہی اچھے اور شاندار ہوں عام انسان کے لیے بالکل بے فائدہ ہیں ، ہمارے مادر وطن کے لیے دو عظیم نظاموں کا میل ہندو مت اور اسلام ، ویدانت دماغ اور اسلام جسم،واحد امید ہے ، میں اپنے دل کی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ مستقبل کا معیاری ہندستان ، انتشار و افتراق سے نکل کر ، ویدانت دماغ اور اسلام جسم کے ذریعہ کامیاب اور فتح مند ہو رہا ہے‘‘ (Letters of Swami Vivekananda صفحہ 379سے 380)یہ مکتوب 10 جلدوں میں شائع کلیات وویکانند کی مکتوبات پر مشتمل جلد میں بھی شامل ہے ۔

مسلم مفکرین و اکابر ، شیخ ابن عربیؒ ، مولانا رومؒ ، مولانا جامیؒ ،فرید الدین عطار ؒ، علامہ مہائمیؒ ،شاہ ولی اللہؒ ، اسماعیل شہید ؒ،حاجی امداد اللہؒ ، امام قاسم نانوتویؒ ،مولانا سندھیؒ وغیرہم وجود کی وحدت کے سچ کو بہت تفصیل و وضاحت سے پیش کر چکے ہیں ، ہمیں گرو گولولکر اور ڈاکٹر بھاگوت کے وجود کی وحدت کے نظریے سے کوئی دقت نہیں ہے ، البتہ اس کی تعبیر و تشریح قابل بحث ضرور ہے ، جس کی بھارت کی طویل روایات و تواریخ میں بڑی گنجائش ہے ، ما قبل تاریخ رام چندر اور جبالی رشی کا مکالمہ اور بعد کے دنوں میں آستک ، ناستک، چار واک ،سناتنی اور بدھ ، جین ، متوں کے درمیان آزاد نہ مباحث اور ماضی قریب میں دیا نند اور سناتن دھرمیوں کی باہمی بحثوں کی بہت سی مثالیں ہیں ، ڈاکٹر بھاگوت کے خطاب کے ضروری نکات کے پیش بہتر ڈئیلاگ کا اچھا آغاز ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کئی بار باہمی ملاقات و مذاکرات کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ، گزشتہ دنوں جمعیة علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ڈاکٹر بھاگوت سے ملاقات کر کے عوامی سطح پر امن و اتحاد کی کوشش اور بات کہنے پر توجہ مبذول کراچکے ہیں ۔

اس تناظر میں ڈاکٹر بھاگوت نے جو باتیں کہی ہیں ان کو بات چیت کر کے عمل تک لانے کی باہمی جدو جہد ملک و ملک کے حق میں ہونا چاہیے ، اگر انھوں نے اپنی شبیہ بہتر کر نے کی کوشش کی ہے تو غلط کیا ہے ؟۔معاملہ سیاسی کے بجائے انسانی تکریم کے پس منظر میں سماجی ، تہذیبی اور سب کی آزادی اور وجود کا اقرار اور جیو اور جینے دو سے زیادہ ہے ۔ اسے ڈاکٹر بھاگوت بھی دہلی کی دو روزہ ،17، 18 ستمبر 2018 کے تفصیلی خطاب میں اعلان و اظہار کر چکے ہیں ، حالیہ خطاب سے کئی ہندو وادی تنظیمیں اور سیاسی عناصر برہم ہیں اور گرو گولولکر کی فکر سے انحراف قرار دے رہے ہیں ، یہ آئندہ بھی ہوگا ہمارے دانشوروںاور قائدین کو حالیہ خطاب اور ستمبر 2018 کی تقریروں کے مجموعہ” مستقبل کا بھارت” کا سنجیدہ مطالعہ کر کے مبنی حقیقت تجزیہ قائم کرنا چاہیے ، نظریاتی بحث تو سامنے ہے ، تاہم عملی حالت اور ہندو مسلم کے نام پر جاری نفرت اور پارٹی تنظیم سے وابستہ لیڈروں کے بیانات اور ان کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کے سوالات و تضادات ، قول کو بے معنی کر دیتے ہیں ، جب تک عملی حالات اور بیانات میں موافقت پیدا نہیں ہوگی ، تب تک نظریہ ،سوال کی زد میں رہے گا۔ ڈاکٹر بھاگوت کے فکرو عمل کے تعلق سے بہت سی باتیں اور تحریریں ، کتابی شکل میں آچکی ہیں ، سب کے مطالعے اور جائزے سے ماضی ، حال ،نظریہ وعمل کے رشتے کو زیربحث لانے اور صورت حال کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، یہ کہنے کی بھی ضرورت ہے کہ اگر بہ قول ڈاکٹر بھاگوت بھارت میں اسلام خطرے میں نہیں ہے تو ہندو مت بھی خطرے میں نہیں ہے ان کی ہندوتو پر مبنی فلاسفی کے تحت، آزادی کے حق کے تناظر میں کسی عقیدہ و عمل کو اختیار کرنا ، سچائی سے سچائی کی طرف آنا ہے نہ کی تبدیلی مذہب ، سی اے اے وغیرہ کے ذریعہ شہریوں کے درمیان تفریق اور بھید بھاؤ، آئین کے خلاف ہونے کے ساتھ ، ہندو مسلم کے ایک ہونے کے دعوے پر بھی سوال کھڑا کرتا ہے ، اس طرح کی تفریق کا خاتمہ ہی ڈاکٹر بھاگو ت کے نظریہ و دعوی کو با معنی اور ثمر آور بنا سکتا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN