دسپور : آسام حکومت نے دسپور میں ریاستی سکریٹریٹ احاطہ میں کام کرنے والے اپنے سبھی ملازمین کے لیے ایک ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔ دفتر کے حکم کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے ذریعہ حکومت نے سکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے جینس، ٹی-شرٹ اور لیگنگ پہننے پر روک لگا دی ہے۔ اب سے سکریٹریٹ اہلکاروں کو دفتری اوقات کے دوران لازمی طور سے طے کردہ لباس پہننی ہوگی۔
مردوں کو شرٹ اور پینٹ پہننا چاہیے، جب کہ خواتین ساڑی، شلوار قمیص پہن سکتی ہیں۔ ہر بدھ کو ملازمین کو روایتی کپڑے پہننے کی ہدایت دی گئی نیوز پورٹل قومی آواز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ملازمین کو وردی بھی مہیا کرائی جائے گی۔
یہاں تک کہ اسمبلی کی کارروائی کو کور کرنے والے میڈیا اہلکاروں کو بھی سرکاری گائیڈلائنس کے مطابق کپڑے پہننے ہوں گے۔ یہ حکم اسمبلی اسپیکر بسوجیت دیماری کی ہدایت پر جاری کیا گیا اور یہ تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی نافذ ہوگا۔








