اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ای ڈی نے سنجے راوت،ستیندر جین کی کروڑوں کی جائیداد ضبط کی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ای ڈی نے سنجے راوت،ستیندر جین کی کروڑوں کی جائیداد ضبط کی
114
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ ممبئی:(ایجنسی)

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے منگل کو بدعنوانی کے الگ الگ معاملوں میں دو ہائی پروفائل لوگوں کی کروڑوں کی جائیداد اٹیچ کیں۔ ان میں ایک شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت۔ دوسرے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین ۔اس کارروائی کے بعد سنجے راوت نے فوراً ٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اس میں لکھا، ’استیہ میوجیتے‘۔

نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق، ممبئی کی پاترا-چال کی دوبارہ ترقی کی منصوبہ بندی میں تقریباً 1,034 کروڑ روپے کے گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں سنجے راوت پرکارروائی کی گئی۔ اس سلسلے میں ممبئی کے علی باغ واقع ان کے 8 فلیٹ اٹیچ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی دادر اپ نگر میں واقع فلیٹ بھی اٹیچ کیا گیا ہے۔ یہ جائیداد سنجے راوت اور ان کی فیملی کے اراکین کے نام پر ہیں۔ ای ڈی نے پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت یہ کارروائی کی ہے۔

اس تعلق سے سنجے راوت کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’کیا میں وجے مالیہ، میہل چوکسی، نیرو مودی یا امبانی-اڈانی ہوں؟ چاہے ہماری پراپرٹی ضبط ہو، گولی مارو یا جیل بھیجو، ہم نہیں ڈریں گے۔ 2 سال سے خاموش بیٹھانے کی کوشش ہے، خاموش بیٹھا کیا؟ جس کو پھدکنا ہے، ناچنا ہے ناچنے دو۔ آگے پتہ چلے گا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔‘‘

ای ڈی سنجے راوت سے کیسے جوڑ رہی ہے تار؟

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک دیگر معاملے میں ای ڈی نے پہلے پایا تھا کہ پروین راوت نے پی ایم سی بینک سے ایچ ڈی آئی ایل کے ذریعہ لئے گئے لون سے 59 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی تھی ۔

ای ڈی کاکہنا ہے کہ پروین نے اپنی بیوی مادھوری راوت کو تقریباً 1.6کروڑ روپے ٹرانسفر کئے تھے ، جو سنجے راوت کی بیوی ورشا کی بزنس پارٹنرہیں۔ مبینہ طور پر اس 1.6کروڑ روپے میں سے مادھوری راوت نے تقریباً 55کروڑ روپے سنجے راوت کی بیوی ورشا کوبغیر سود کے قرض کے طور پر ٹرانسفر کیے اور یہی رقم ورشا نے دادر میں ایک فلیٹ خریدنے کے لیے لگائی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سنجے راوت نے کہا ہے کہ میری جائیداد ضبط کر لیں، مجھے گولی مار دیں یا جیل بھیج دیں، میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ سنجے راوت بالا صاحب ٹھاکرے کے پیروکار ہیں اور شیوسینک ہیں، لڑیں گے اور سب کو بے نقاب کریں گے۔ میں خاموش رہنے والا نہیں ہوں، انہیں ناچنے دو۔ سچ کی فتح ہوگی۔

دوسری جانب، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے معاملے میں بھی انفورسمنٹ نے بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے تحت کارروائی کی ہے۔ ستیندرجین کے اتحادیوں کی 4.81 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اٹیچ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سال 2017 میں ستیندر جین اور ان کے اتحادیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیندر جین اور ان کی فیملی کے اراکین کے تار کچھ ایسی فارموں سے جڑے ہیں، جن کے خلاف کالے دھن کی روک تھام(پی ایم ایل اے)سے جڑے قانون کے تحت جانچ چل رہی ہے۔

سنجے راوت اور ان کے نزدیکیوں کے خلاف بدعنوانی سے جڑے دو معاملوں میں جانچ چل رہی ہے۔ پہلا معاملہ پی ایم سی بینک کے ساتھ تقریباً 4,300 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ انفرااسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) نے کی تھی۔ دوسرا معاملہ ممبئی کی پاترا چال کی دوبارہ ترقی کے منصوبے سے وابستہ ہے۔ چال کی یہ تقریباً 47 ایکڑ زمین مہاراشٹر لمیٹڈ کو دیا، جو ایچ ڈی آئی ایل سے متعلق ہے۔ اس نے اس منصوبہ میں تقریباً 1,034 کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا۔

असत्यमेव जयते!!

— Sanjay Raut (@rautsanjay61) April 5, 2022

بتاتے ہیں کہ گھوٹالہ اور دھوکہ دہی کرنے والی ان کمپنیوں سے مہاراشٹر کے ایک کاروباری پروین راوت، ان کی بیوی مادھوری، سنجے راوت، بیوی ورشا اور بیٹیاں موثر طور پر جڑے رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے فروری میں پروین راوت کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی دائر کیا جاچکا ہے۔ ساتھ ہی، سنجے راوت کی بیوی ورشا سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN