اردو
हिन्दी
جولائی 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تعلیم آباد کوٹہ:Allenنام‌ہی کافی ہے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تعلیم آباد کوٹہ:Allenنام‌ہی کافی ہے
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مسعودجاوید

الن ایک ایسا ادارہ ہے جو بیک وقت تعلیمی خدمت بھی انجام دے رہا ہے، خود کے لئے باوقار بہت منفعت بخش روزگار بھی اور دوسروں کے لئے بھی روزگار مہیا کر رہا ہے۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ آخر ہمارے لوگوں کی نگاہ سے ایسے انویسٹمنٹ کے مواقع اوجھل کیوں رہتے ہیں جبکہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے وحی نازل ہوئی اس کی آیت یعنی قرآن مجید کی پہلی آیت ہی اقرأ یعنی پڑھو ہے۔ راجستھان کے شہر کوٹہ میں ویسے تو دسیوں کوچنگ سنٹر ہیں لیکن میڈیکل کے NEET اور انجینئرنگ کے JEE اور IIT کے لئے ایک نام اور ایک تعلیمی مرکز جو پورے ہندوستان میں یکساں طور پر مشہور ہے اور جس کے بچے ہر سال میڈیکل اور انجینئرنگ کے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی فہرست میں نمبر ون سے ٹین پر ہوتے ہیں اس کا نام ہے الین کیریئر انسٹیٹیوٹ Allen Career Institute. اس سال اس انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لینے والوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ طلباء و طالبات ہیں۔

صبح آٹھ بجے ، دو بجے دوپہر اور رات ساڑھے آٹھ بجے اس تعلیم آباد کا منظر آپ کے دل کو مطمئن کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کے بچے اور بچیاں تعلیم کے تئیں کافی بیدار ہیں۔ پرندوں کے جھنڈ کی طرح ہر طرف ایک لباس / یونیفارم میں لڑکے اور لڑکیوں سے سڑکوں پر جام‌ لگ جاتا ہے ۔طلباء وطالبات کے سامنے ان کا ہدف اتنا واضح ہوتا ہے کہ وہ ہر طرح کی لایعنی حرکتوں سے دور ہاسٹل / پی جی / ریزیڈنسی سے سنٹر اور سنٹر سے رہائش گاہ۔ عام طور پر سڑکوں کے کنارے گپ شپ نہیں، چائے خانوں/ ریسٹورانٹ میں ازدحام نہیں اور دکانوں پر بھیڑ نہیں۔ میں نے اپنے صاحبزادے کو یہ سب دیکھانے کے بعد کہا کہ اگر ایسا جنون passion ہے تو یہاں داخلہ لو ورنہ مقابلہ جاتی امتحانات جس میں نہ ہوں وہاں داخلہ لو۔۔۔۔۔ ambition انسان کو چیلنج قبول کرنے پر آمادہ کرتا ہے ۔ لائف میں کسی چیز کی امبیشن نہیں تو ایک ڈل لائف ہے ۔ روٹین ۔۔

صبح اٹھ کر کھانا پینا اس کے بعد ملازمت یا تجارت کی محدود راہ پر چل کر کام کرنا اور واپس آ کر کھا پی کر سو جانا پھر کل صبح وہی روٹین ورک ! راجیش مہیشوری نامی شخص نے اپنے دل میں ایک امبیشن پال رکھا تھا۔ اس کا امبیشن کچھ کر کے دکھانے کا تھا۔ ١٩٨٨ میں اس نے سائنس کوچنگ کے لئے الن کو فقط ٨ طالب علموں سے شروع کیا تھا ۔ اس کے بعد اس سے بایولوجی کے ممتاز پروفیسر کے جی ویشنو وابستہ ہو گئے اور اس طرح اس سنٹر میں فزکس ، کیمسٹری ، بایولوجی اور میتھس کی کوچنگ کلاسس ہونے لگیں۔ راجیش مہیشوری کے ساتھ ان کے تین اور بھائی جڑ گئے اور یہ ادارہ دن دونی رات چوگنی ترقی کرتا ہوا آج اس مقام پر ہے کہ اس سال اس ادارے میں تقریباً دو لاکھ طلباء نے داخلہ لیا ہے۔ اس لئے کہ کامیابی کا دوسرا نام الن سمجھا جاتا ہے۔ ورنہ یہاں تو اور بھی کوچنگ انسٹیٹیوٹ ہیں بلکہ پورے ہندوستان میں متعدد کوچنگ انسٹیٹیوٹ ہیں ۔ 10,000 دس ہزار سے زیادہ ٹیچرز اور ہزاروں اسٹاف دن رات اپنے مشن میں یکسوئی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ۔

دوستانہ ماحول اور کلاس روم کے باہر دس بارہ اساتذہ صرف اس لیے بیٹھے ہوتے ہیں کہ کسی کو کلاس میں کوئی بات سمجھ میں نہیں آئی ہو تو اسے الگ سے یہاں اس کا doubt clear کیا جائے تاکہ جو کچھ وہ پڑھ رہا ہے اور جو کچھ صحیح ہے اس کے بارے میں اس کا کونسیپٹ کلیر ہو۔ الن کے مطابق اپنے قیام سے لے کر اب تک اس ادارہ نے 25 لاکھ لوگوں کو آئی آئی ٹی، ان ای ای ٹی اور جے ای ای کے لئے ٹرینڈ کیا ہے۔ یہ تو ہوئی بات تعلیمی خدمات اور اپنا اور اپنی فیملی چاروں بھائیوں اور ان کے بیٹوں کے لئے عالیشان باعزت روزگار کی۔ اس کے علاوہ ایک اہم بات یہ ہے کہ اس ادارہ کی وجہ سے اس شہر کی قسمت بدل گئی ۔

شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جس میں طلباء کرائے پر نہیں رہ رہے ہوں۔ بہت سے لوگوں نے اسی کراۓ کے مقصد کے لیے یہاں عمارتیں خرید رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں دو لاکھ طلباء ہوں وہاں ظاہر ہے کھانے پینے کے ریسٹورانٹ کے علاوہ ہزاروں میس اور ٹفن سروس ہیں۔ آٹو رکشہ اور طلباء و طالبات کی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں ہیں۔ ہر عمارت میں وارڈن یعنی ہزاروں کی تعداد میں وارڈن کی ملازمت۔۔حاصل کلام یہ کہ اس ایک شخص کے ایک امبیشن کے نتیجے میں ایک 8 طلباء سے شروع ہونے والا کوچنگ سنٹر آج لاکھوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے ٹرینڈ کر رہا ہے اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کا سبب بن گیا ہے۔

اس تحریر سے الن کی تشہیر مقصود نہیں ہے یہ تو اپنے لوگوں کو جھنجھوڑنے کے لئے ہے کہ تعلیم اور صحت دو ایسے انویسٹمنٹ کے مواقع ہیں جہاں انسانی خدمت کے ساتھ باوقار ذریعہ معاش بھی حاصل ہوتا ہے تو ہم ان میدانوں میں انویسٹمنٹ کرنے میں پیچھے کیوں ہیں!

کنسٹرکشن اور دیگر میدانوں میں انویسٹمنٹ کرنے والے کبھی ایسا بھی سوچیں ۔ لیکن غلطی شاید ان مسلم سرمایہ داروں کی نہیں ہے۔ غلطی ہمارے دانشوروں کی ہے جو ان کی توجہ اس طرح کے انویسٹمنٹ کی طرف مبذول نہیں کراتے۔ کاش ہمارا بھی کوئی تعلیم آباد ہوتا جہاں مذہب ، ذات پات اور علاقہ سے اوپر اٹھ کر پورے ہندوستان کے بچے اور بچیاں آتیں اور کاش ہم ان بچے اور بچیوں کے خوابوں کی تعبیر پوری کرنے کے لئے پر امن ماحول میں معیاری تعلیم کا موقع فراہم کر پاتے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN