جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کاانتخابی اجلاس مولانامحمد مسلم قاسمی کی صدارت میں نومنتخب راکینِ منتظمہ کی موجودگی میں مسجد جھیل پیاؤ آئی ٹی او نئی دہلی میں منعقدہوا،مرکزی مشاہد کی حیثیت سے مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہندشریک اجلاس رہے۔قاری محمد ساجد فیضی کی تلاوت قرآن پاک سے اس اہم اجلاس کاآغاز ہوا،نعت نبی کا نذرانہ مولانا عبداللہ قاسمی نے پیش کیا، نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء صوبہ دہلی نے مختصراورجامع اندازمیں جمعیۃ علماء ہندکی خدمات اورگزشتہ ٹرم میں جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی پیش رفت کاخاکہ پیش کرتے ہوئے اجمالی گفتگوکی،مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند نے تفصیل کیساتھ جمعیۃ علماء ہندکی کارکردگی کاجائزہ پیش کرکے تمام اراکین کوجمعیۃ علماء ہند کے کا زکوجمعیۃعلماء صوبہ دہلی میں اورمنظم طریقہ سے عام کرنیکی تحریک دی اورشہرکومختلف حلقوں میں تقسیم کرکے ذمہ داران حلقہ کومزیدمتحرک اورفعال بنانے پرزوردیا۔نومنتخب صدر مولانا محمد مسلم قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں آئندہ ٹرم کے لئے صدرمنتخب ہونے پر تمام اراکین منتظمہ کا شکریہ اداکیااورجاری ٹرم میں پہلے سے زیادہ اراکین سے معاونت کی اپیل کی انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ جمعیۃعلماء صوبہ دہلی جمعیۃعلماء ہند کی پالیسی کو زمینی سطح پر لاگوکرنے کی ہرممکن کوشش کریگی تاکہ صوبہ بھر میں آپسی میل جول اوربھائی چارہ کی فضاء کواورزیادہ تقویت ملے۔ آج کے اس اہم اجلاس میں نومنتخب اراکین منتظمہ نے مولانا محمد مسلم قاسمی کو آئندہ ٹرم 2026-2025 کے لئے جمعیۃعلماء دہلی کاباتفاق رائے صدر، مولانا عبدالحنان قاسمی،مولانا محمد عمرقاسمی،قاری دلشادقمرمظاہری، مفتی نظام الدین قاسمی کونائبین صدر اورمولانامحمد فرقان قاسمی کو خازن منتخب کیاگیا، قاری محمد ساجد فیضی، مفتی اسرارالحق مظاہری، مولانا عبداللہ قاسمی، مفتی کفیل الرحمن قاسمی کو سکریٹری نامزدکیاگیا۔ اس اہم اجلاس میں قاری اسرارلحق قاسمی، مولانا انتظارحسین مظاہری، الحاج سلیم رحمانی، مفتی محمد عیاض مظاہری، مولانا جمیل احمدقاسمی، مفتی محمد مستقیم قاسمی، قاری عبدالرزاق، مفتی محمد قاسم قاسمی، مولانامحمد طیب قاسمی، حافظ محمد یامین، مولانا محمد راشدقاسمی، مولانا محمد سلیم، مفتی شمیم احمدقاسمی، مفتی محمد توحید قاسمی، مفتی گلزاراحمد قاسمی، ڈاکٹررضاء الدین شمس، مولانا محمد ایوب، مولانا محمدحسرت مظاہری، مفتی مصباح الدین، حافظ محمد رئیس، مولانا محمد یحیٰ ارسلانی، مولانا محمد شوکت مظاہری، مولانا محمد عرفان قاسمی، چودھری محمد اسلام، وغیرہ ودیگراراکین منتظمہ شریک اجلاس رہے۔ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند مفتی سید معصوم ثاقب کی دعاپر انتخابی اجلاس بعافیت ختتام پذیرہوا(پریس ریلیز)۔