اردو
हिन्दी
جولائی 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شاہین باغ کے فرنیچر مارکیٹ میں افرا تفری،لوگ خود سامان ہٹانے لگے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
شاہین باغ کے فرنیچر مارکیٹ میں افرا تفری،لوگ خود سامان ہٹانے لگے
88
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

جنوبی دہلی میں تجاوزات ہٹائے جانے کی خبروں کے درمیان شاہین باغ کے فرنیچر مارکیٹ میں افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فرنیچر بازار میں موجود کئی دکانوں کے مالکان خود ایسے سامان ہٹواتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں جو کہ سڑکوں پر پھیلے ہوئے تھے۔ عموماً یہ سامان دکانوں کے سامنے سڑک پر ہی رکھے ہوئے نظر آتے تھے۔ آج صبح جب ایس ڈی ایم سی نے بتایا کہ جسولہ علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی معمول کی کارروائی ہونی ہے، تو شاہین باغ کے فرنیچر مارکیٹ کے دکاندار بھی سرگرم ہو گئے۔ چونکہ شاہین باغ جسولہ کے قریب ہے، اس لیے انھیں خوف ہے کہ کہیں اچانک افسران ان کی دکانوں کی طرف رخ نہ کر لیں۔

اس درمیان ایس ڈی ایم سی کی کارروائی فی الحال ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے کیونکہ سریتا وِہار کے ایس ایچ او راکیش کمار نے ایس ڈی ایم سی کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ دہلی پولیس کے جوانوں کی پہلے سے ہی دوسری جگہوں پر تعیناتی ہے۔ اس وجہ سے وہ تجاوزات ہٹانے والی کارروائی کے لیے آج سیکورٹی فورس کی اضافی تعیناتی سریتا وِہار میں نہیں کر پائیں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی تجاوزات ہٹاؤ مہم کے لیے ایس ڈی ایم سی کو کم از کم 10 دن پہلے جانکاری دے تو بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ ایس ڈی ایم سی نے آج تجاوزات ہٹاؤ مہم چلانے کی جانکاری دی اور بتایا کہ اس میں ایس ڈی ایم سی کے افسران شامل ہوں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ اور غیر قانونی ریہڑی پٹری والوں پر یہ کارروائی ہوگی۔ کہا گیا تھا کہ ایس ڈی ایم سی کے میئر اس کارروائی کے دوران وہاں موجود نہیں رہیں گے اور وہاں کوئی توڑ پھوڑ یا کوئی اسپیشل مہم نہیں چلائی جائے گی۔ ایس ڈی ایم سی کو یہ صفائی اس لیے دینی پڑی تھی کیونکہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سورین نے کہا تھا کہ جہانگیر پوری کے بعد اب جنوبی دہلی کے علاقوں میں بلڈوزر چلے گا۔ اس میں انھوں نے کہا تھا کہ شاہین باغ میں سرکاری جگہوں پر تجاوزات ہے۔ اس کے علاوہ سریتا وِہار، کالندی کنج میں لوگوں نے کالونی کاٹ کر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب جنوبی دہلی میونسپل کارپوریش کے کمشنر آج سریتا وہار، جیت پور اور مدن پور کھادر کے علاقوں میں ان غیر قانونی بلڈنگوں کا سروے کریں گے جن پر کارپوریشن نے نوٹس چسپاں کئے ہوئے ہیں۔ اس قدم کو لے کر علاقہ کے لوگوں میں زبردست خوف ہے۔

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سورین کے مطابق کارپوریشن نے غیر قانونی تجاوذات کے خلاف پوری مہم چلانے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ اس تعلق سے افسران کو مطلع کر دیا گیا ہے۔سریتا وہار، مدن پور کھادر اور جیت پور کے کونسلروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کملیش کمار شکلا جیت پور، نیتو سریتا وہار اور سنتوش دیوی مدن پور کھادر سے کونسلر ہیں۔ کونسلروں سے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کی سروے میں مدد کے لئے کہا گیا ہے۔

میئر نے کہا کہ ان کے پاس غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے پورا منصوبہ ہے اور اس تعلق سے تمام افسران اور پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے لئے کسی نوٹس کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن غیر قانون طور پر تعمیر کی گئی بلڈنگوں کو نوٹس دیا دیا جاتا ہے اور وہ دیا جا چکا ہے۔

کانگریس کے کونسلر ابھیشیک دت نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی انہدامی مہم کے تعلق سے سوال کیا کہ یہ انہدامی کارروائی پوری دہلی کے لئے ہے یا یہ صرف اس علا قہ کے لئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم غریبوں کے خلاف نہیں ہو گی، بلکہ سینک فارم میں بھی چلے گی، جہاں غیر قانونی طور پر فارم ہاؤس تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر کو غریبوں کو اپنا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

بی جے پی ان غیر قانونی تعمیرات کے لئے عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار مانتی ہے، جبکہ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اجے ماکن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مدوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی تجاوزات ضرورت کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جبکہ امیر کی تجاوذات کی بنیاد لالچ ہوتی ہے، اس لئے حکومت کو کسی بھی کارروائی سے پہلے اس پہلو کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN