واشنگٹن (ڈی ڈبلیو )امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چونکہ بعض ریپبلکن امریکی انتخابات کی سالمیت کے بارے میں شکوک و شبہات کے بیج بوتے رہتے ہیں، اس لیے ملک میں سیاسی تشدد میں مزید اضافے کا خدشہ ہےامریکی صدر جو بائیڈن نے دو روز وسط مدتی انتخابات سے متعلق اپنی تقریر کے دوران امریکیوں سے ”سیاسی تشدد اور ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے” کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کیامریکہ میں آئندہ ہفتے ہی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابی سالمیت کے دفاع کے بارے میں ان کے یہ ریمارکس اس سے عین قبل آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ”جیسا کہ آج میں یہاں کھڑا ہوں، امریکہ میں گورنری کے لیے، کانگریس کے لیے، اٹارنی جنرل کے لیے، وزیر خارجہ کے لیے، ہر سطح کے عہدوں کے لیے امیدوار میدان میں کھڑے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ ان انتخابات کے نتائج کو بھی قبول کرنے کا عہد نہیں کریں گے جس کے لیے وہ میدان میں ہیں۔
” ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ امریکہ میں افراتفری کا ایک راستہ ہے۔ یہ بے نظیر بات ہے۔ یہ غیر قانونی بھی ہے اور، یہ امریکی روایات کے برعکس بھی ہے۔”وسط مدتی انتخابات سے متعلق زیادہ تر پیشین گوئیوں میں ریپبلکنز کو ایوان کا کنٹرول سنبھالنے کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے، جبکہ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔








