نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ کئی گھنٹے کی چھاپہ ماری کے بعد ای ڈی کی ٹیم نے پیر کو انہیں گرفتار کر لیا۔ اس سے پہلےمسٹر خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی کے لوگ ان کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچے تھے۔
قبل ازیں ای ڈی سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ دہلی وقف گھوٹالے میں امانت اللہ خان کے گھر پر تلاشی مہم چلائی گئی ۔ اس تلاشی مہم میں ای ڈی کے چھ سے سات افسران شامل تھے۔ دہلی پولیس کی بھاری ٹیم ان کے گھر کے باہر موجود تھی۔ نیم فوجی دستے کے اہلکار بھی موجود ہیں۔
امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ امانت اللہ خان نے کہا تھا کہ ڈکٹیٹر کے حکم پر صبح سویرے ان کی کٹھ پتلی ای ڈی میرے گھر پہنچ گئی ہے، ڈکٹیٹر مجھے اور عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔ کیا ایمانداری سے عوام کی خدمت کرنا جرم ہے؟ یہ آمریت کب تک چلے گی؟مزید تفصیلات کا انتظار ہے.