اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران کے صدارتی امیدواروں کے مابین پہلا مباحثہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سابق صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے 28 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ عہدہ صدارت کے لیے چھ امیدواروں میں سے پانچ سخت گیر سمجھے جاتے ہیں جب کہ چھٹے امیدوار قانون ساز مسعود پیزشکیان، پیشے سے ماہر امراض قلب ہیں اور انہیں بعض اصلاح پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔پیر کے روز ہونے والا مباحثہ، جس کو سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا، چار گھنٹے تک چلا۔ اس مباحثے میں امیدواروں کو امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ایرانی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور منصوبوں پر اظہار خیال کرنا تھا۔ یہ مباحثہ دس روز بعد ہونے والی پولنگ سے پہلے اسی طرح کے پانچ مباحثوں کے سلسلے کا پہلا تھا۔
امیدواروں نے کیا کہا؟
تمام چھ صدارتی امیدواروں نے وعدہ کیا کہ صدر منتخب ہو جانے پر وہ ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کی کوشش کریں گے اور اصلاحات متعارف کرائیں گے، لیکن کسی بھی امیدوار نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ان امیدواروں نے مہنگائی، بجٹ خسارہ، ایران میں رہائشی مکانات کے مسائل اور بدعنوانی سے لڑنے کے طریقوں پرتھا
 28 جون کو صدارتی انتخابات ایک ایسے وقت ہورہے ہیں جب ایران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام، یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ماسکو کو ہتھیار فراہم کرنے اور حکومت مخالفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کی وجہ سے تہران اور مغرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
امیدواروں میں سے پانچ سخت گیر سمجھے جاتے ہیں جب کہ چھٹے امیدوار 69 سالہ قانون ساز مسعود پیزشکیان، ہارٹ سرجن ہیں اور انہیں کچھ اصلاح پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔
کس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں؟
سب سے نمایاں امیدوار 62 سالہ محمد باقر قالیباف ہیں، جو تہران کے سابق میئر ہیں اور ملک کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
قالیباف نے پاسداران انقلاب کے سابق جنرل کے طورپر 1999 میں ایران یونیورسٹی کے طلبا ء کے خلاف پرتشدد کریک ڈاون کیا تھا۔ انہوں نے سن 2003 میں ملک کے پولیس سربراہ کے طور طلباء کے خلاف براہ راست گولیاں چلانے کا حکم بھی دیا تھا۔
صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں میں ایران کے نائب صدر53 سالہ امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، تہران کے موجودہ میئر 58 سالہ علی رضا زکانی بھی شامل ہیں۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے رکن 58 سالہ سعید جلیلی اور 64 سالہ نسبتاً اعتدال پسند عالم دین مصطفیٰ پور محمدی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
حتمی رائے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہوتی ہے
قالیباف نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ”مضبوط” صدرثابت ہوں گے۔ جو غریبوں کی حمایت کریں گے، معیشت کا بہتر انتظام کریں گے اور سفارتی ذرائع سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کریں گے۔
پیزیشکیان نے کہا کہ پابندیاں ایک ”تباہی” ہیں۔ انہوں نے انٹرنیٹ پر کم پابندیوں پر بھی زور دیا۔ ایران نے طویل عرصے سے فیس بک، ایکس، انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور پیغام رسانی کے نظام کو بنیادی طور پر سیکورٹی خدشات کی بنا پر بلاک کر رکھا ہے۔
تمام امیدواروں نے ملک کی کرنسی ریال کو مضبوط کرنے کا عہد کیا جو ڈالر کے مقابلے میں 580,000 تک گر گئی ہے۔ سنہ 2015 میں جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پررو ک لگانے کے بعد پابندیاں ہٹانے کا معاہدہ ہوا تھا، اس و قت ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں 32000 تھا۔
تمام چھ امیدواروں نے جوہری معاہدے پر کوئی بات نہیں کی۔ دراصل جوہری، خارجہ پالیسی، خلائی اور فوج پروگراموں سمیت اہم ریاستی امور پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی رائے ہی حتمی ہوتی ہے۔
اصلاح پسند رہنما سابق صدر محمد خاتمی اور سابق وزیر خارجہ جواد ظریف جیسے بعض رہنما پیزشکیان کے حامی ہیں۔ لیکن ان کے پارلیمانی حلقے تبریز میں پچھلے آٹھ برسوں کے دوران ان کے حق میں ووٹروں کی تعداد 36 فیصد سے کم ہوکر 24 فیصد رہ گئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN