نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج (20 مارچ) کو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلے میں جن ریاستوں کے لیے لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیاہے ملک بھر میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔
پہلے مرحلے میں تمل ناڈو سے 29، راجستھان سے 12، اتر پردیش سے 8، مدھیہ پردیش سے 6، اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹر سے 5-5، بہار سے 4، مغربی بنگال سے 3، اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ سے 2-2 اور چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ منصفانہ، آزادانہ اور محفوظ لوک سبھا انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی اور پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔










