نئی دہلی:نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (NIRF) 2024 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اگر ہم یونیورسٹی کے زمرے میں اعلیٰ تعلیم کی بات کریں تو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (IISc)، بنگلورو یونیورسٹی سرفہرست ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی کو دوسرا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کو تیسرا مقام دیا گیا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ آٹھویں نمبر پر رہی، یہ ادارے اعلیٰ تعلیم کے زمرے میں سرفہرست رہے۔
۰انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو
۰جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
۰منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، منی پال
۰بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی
دہلی یونیورسٹی، نئی دہلی
امرتا وشوا ودیاپیتم، کوئمبٹور
۰علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
۰جادھو پور یونیورسٹی، کولکتہ
۰ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ویلور۰










