نئی دہلی (ڈی ڈبلیو)جمعرات کو جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کا اجلاس یوکرین جنگ کے معاملے پر امریکہ اور روس کی الزام تراشیوں کے سبب انتشار کا شکار ہو گیا۔ بھارت کی میزبانی میں منعقدہ اس اجلاس میں کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا۔
ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا موقع تھا جب جی ٹوئنٹی گروپ کے وزراء اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل بنگلورو میں جی ٹوئنٹی وزرائے خزانہ کے اجلاس میں بھی کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا تھا۔ رواں برس جی ٹوئنٹی کے صدر کے طور پر بھارت نے صدارتی بیان جاری کیا
اجلاس کے دوران یوکرین جنگ کے معاملے پر شدید اختلافات دیکھنے کو ملے۔ ایک طرف امریکہ کی قیادت میں مغرب نے اور دوسری طرف روس اور چین نے ایک دوسرے کے خلاف موقف اختیار کیے۔گوکہ تمام ممالک اپنے اپنے سابقہ موقف پر قائم رہے لیکن اہم بات یہ رہی کہ امریکہ اور بھارت دونوں نے کہا کہ اجلاس کے دستاویز کی بھاری اکثریت نے تائید کی۔جے شنکر نے کہا، "یوکرین تنازع پر اختلافات تھے جسے ہم دور نہیں کرسکے۔ ہم نے کوشش کی، لیکن ملکوں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ تھا








