دوحہ: (ایجنسی)برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق جمعرات کے روز قطر کے صدر مقام دوحہ میں ایک اہم سہہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔
خبر رساں ادارے نے اس اجلاس سے متعلق بریفنگ لینے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں قطری وزیر اعظم، امریکی سی آئی اے اور اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر لیول کے حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کے خدوخال اور غزہ پر حملے میں توقف جسے امور زیر بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق سہہ فریقی اجلاس کا مقصد تمام فریقوں کو بیک وقت میز پر بٹھانا تھا تاکہ حل طلب امور کو منطقی انجام تک لے جانے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔مذاکرات کے دروان غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروری اشیا درآمد کرنے کی اجازت دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔








