سنبھل: اتر پردیش حکومت کے ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ نے عجیب و غریب بیان دیا ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ دیوی لکشمی گائے کے گوبر میں اور گنگا گائے کے پیشاب میں رہتی ہے۔ گائے قوم کی ماں اور تقدیر بنانے والی ہے۔
واضح ہو کہ کہ ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ جمعرات کو سنبھل پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے اینیمل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ویلنٹائن ڈے کو کاؤ ہگ ڈے کے طور پر منانے کے اعلان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گائے قوم کی ماں اور قسمت کی عطا ہے۔ خوشی اور دولت ہمیشہ وہیں رہتی ہے جہاں گائے پالی جاتی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک عجیب و غریب بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ گنگا گائے کے پیشاب میں رہتی ہے۔ لکشمی گائے کے گوبر میں رہتی ہے۔ انہوں نے کاؤ ہگ ڈے منانے کی حمایت کی۔