نئ دہلی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سنیل گواسکر نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے سنیل کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز بنا رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں۔سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کر سکتا ہو اور دو شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں، وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے، اس میں ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس تو وسیم کی صورت میں ہاردیک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتاگواسکر نے کہا کہ بھارت کے خلاف وسیم جونیئر کو نہیں کھلایا 2 اسپنرز کھلا دیے یہ سڈنی میں تو ٹھیک ہے لیکن دوسرے اسٹیڈیمز میں نہیں۔
انہوں نے پاکستان ٹیم کے لیے یہ بھی کہا کہ آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی








