غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کے روز بتایا کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 5,087 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 2,055 بچے بھی شامل ہیں۔ اور مزید بتایا کہ 15,273 زخمی ہوئے۔
وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 436 فلسطینی ہلاک ہو گئے جن میں 182 بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں غزہ کی پٹی میں ہوئیں۔
اسرائیل نے پیر کے روز مزید فضائی حملوں کے ساتھ غزہ پر بمباری کی جب اس کے فوجیوں نے محصور فلسطینی انکلیو کے اندر چھاپوں کے دوران زمین پر حماس کے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کیا۔
رہائشیوں نے بتایا کہ تنازعہ پھیلنے کے آثار میں اسرائیلی طیاروں نے راتوں رات جنوبی لبنان پر بھی حملہ کیا اور اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا مقابلہ کیا۔
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ بے دریغ فضائی گولہ باری سے بچنے کے لیے مایوس شہری خوراک، پانی اور پناہ گاہوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ اس گولہ باری نے غزہ کے بڑے حصے کو زمیں بوس کر دیا ہے۔
کچھ امداد ایک سرحدی گذرگاہ سے غزہ میں پہنچ تو رہی تھی – لیکن یہ مطلوبہ مقدار سے اس قدر کم ہے گویا اونٹ کے منہ میں زیرہ۔








