اردو
हिन्दी
جون 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ کی جنگ: عرب حکمران خاموش لیکن عوام غم و غصے میں

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
136
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حماس اور اسرائیل کے مابین سات اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی جنگ اب لبنانی اسرائیلی سرحد تک پھیل چکی ہے جبکہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے اس تنازعے کی شدت میں مزید اضافے کی علامت ہیں۔ ایسے میں عرب حکومتیں انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔عرب ممالک کسی بھی اسرائیلی حملے کی ”روایتی انداز میں مذمت‘‘ کرتے ہیں لیکن ماضی قریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے کسی ایک بھی ملک نے ابھی تک اپنی کسی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی ہے۔گزشتہ ماہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک 27 سالہ شہری احمد کا کہنا تھا، ”ہماری حکومت نے بھی دیگر عرب حکومتوں کی طرح اپنے لوگوں کے مطالبات کو نظر انداز کیا ہے، جس میں اسرائیلی سفیر کی بے دخلی بھی شامل ہے۔‘‘
اس بحرینی نوجوان نے کسی انتقامی کارروائی کے خوف سے اس کا پورا نام ظاہر نہ کیے جانے کی درخواست کی تھی۔
بحرین نے مراکش، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر اسرائیل کو امریکہ کی ثالثی میں سن 2020 کے ابراہیمی معاہدے کے تحت تسلیم کیا تھا اور انہیں اسرائیل کی سفارتی و فوجی حمایت حاصل ہوئی تھی۔ مصر اور اردن، جنہوں نے بالترتیب سن 1979 اور سن 1994 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کیے تھے، اسرائیل پر غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگانے کے باوجود ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کی۔
تاہم اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا کہ اس معاہدے پر اب ‘گرد پڑ چکی‘ ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا اسے ختم کرنے سے مملکت اردن یا فلسطینیوں کو کوئی مدد ملے گی؟
صرف سعودی عرب نے عوامی سطح پر اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے ممکنہ قیام کے حوالے سے بات چیت روک دی گئی ہے۔
اسرائیل کی غزہ میں جنگ نے ایک ایسے خطے میں غیر معمولی احتجاج کو جنم دیا ہے، جہاں آمرانہ حکومتیں عام طور پر اختلاف رائے کو دبا دیتی ہیں۔ بحرین اور مراکش کے ساتھ ساتھ عمان میں بھی ایک ریلی کے دوران ”تعلقات کا قیام غداری ہے‘‘ جیسے نعرے بلند ہوئے۔
مراکش میں نیشنل ایکشن گروپ برائے فلسطین سے تعلق رکھنے والے راشد فیلولی کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران اس ملک میں 5000 دھرنے دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں ”ایک نئی نسل متحرک‘‘ ہونے کی امید ہے۔
عرب ممالک خاموش کیوں ہیں؟
واشنگٹن میں عرب  گلف اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ کے تجزیہ کار حسین ابیش کہتے ہیں کہ عرب حکومتیں، جو اسرائیل کے قریب آ گئی ہیں، ان کے پاس ”اپنے اپنے جواز ہیں … جو قابل فہم بھی ہیں۔‘‘ ان کے مطابق ان میں سے کوئی بھی ملک جنگوں کی بنیاد پر ان سے دستبردار ہونے پر غور نہیں کر رہا۔‌ انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے شمالی افریقہ کے لیے ڈائریکٹر ریکارڈو فابیانی کہتے ہیں کہ عرب حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے نتیجے میں ملنے والے سکیورٹی، سفارتی اور فوجی فوائد کو اہمیت دے رہی ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا، ”یہاں پر عوامی دباؤ کو نہ ماننے کا سوال بھی کھڑا ہوتا ہے، جو ان میں سے بہت سے ممالک میں ایک خطرناک مثال قائم کرے گا۔‘‘
تجزیہ کار حسین ابیش کے مطابق  اسرائیل کے خلاف عوامی مطالبات کے سامنے عرب رہنما انتہائی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں کو دبانے سے بدانتظامی، بے روزگاری یا زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات جیسے مسائل پر مبنی بدامنی پھیل سکتی ہے۔
ابیش نے مزید کہا کہ ان ممالک میں عوامی مظاہروں کی اجازت دینے سے محفوظ طریقے کے ساتھ ”بھاپ خارج‘‘ کی جا سکتی ہے۔عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر میں احتجاج کے خطرے کو بہت زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔ وہاں 20 اکتوبر 2023 کے بعد سے کسی بھی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی۔ تب ریاست کی طرف سے منظور شدہ احتجاج قاہرہ کے تحریر اسکوائر کی طرف بڑھ گیا تھا۔ یہ سن 2011 کی بغاوت کی جگہ ہے، جس نے دیرینہ صدر حسنی مبارک کے اقتدار کا تختہ الٹ دیا تھا۔مصری باشندے طویل عرصے سے فلسطینی کاز کے حامی ہیں اور انہوں نے احتجاجی مظاہروں کی بجائے ان کمپنیوں کی مصنوعات کے خلاف مہم  چلائی، جنہیں اسرائیل نواز سمجھا جاتا ہے۔
”فلسطین فقط فلسطینیوں ہی کا مقصد نہیں‘‘ کے لوگو والی موبائل فون ایپ دس لاکھ سے بھی زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین بارکوڈ اسکین کرنے سے یہ جان سکتے ہیں کہ آیا ان کی طرف سے خریدی جانے والی مصنوعات بائیکاٹ کردہ مصنوعات کی فہرست میں شامل ہیں۔
ریکارڈو فابیانی کہتے ہیں کہ ان کوششوں کا اب تو ”کوئی اثر نہیں‘‘ ہے لیکن ان کا طویل المدتی اثر اہم ہو سکتا ہے۔(ڈی ڈبلیو)

ٹیگ: غزہ، جنگ، عوام

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

ایران کے حملوں سے آٹھ ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر: میڈیا رپورٹ

20 جون
خبریں

لکھنؤ:نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ ،بھارت کے رویے پر افسوس جتایا

20 جون
خبریں

ایران کے نیے حملوں سے اسرائیل تھرایا،متعدد عمارتیں تباہ ،جانی و مالی نقصان،مائیکروسافٹ کی بلڈنگ بھی زد میں آئی

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

_یہودی قیادت سے معزول__

تہران میں لاکھوں لوگ سڑکوں ہر اترے،خامنہ ای اور سرکار سے اتحاد کا مظاہرہ

ایران کے حملوں سے آٹھ ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر: میڈیا رپورٹ

لکھنؤ:نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ ،بھارت کے رویے پر افسوس جتایا

_یہودی قیادت سے معزول__

جون 20, 2025

تہران میں لاکھوں لوگ سڑکوں ہر اترے،خامنہ ای اور سرکار سے اتحاد کا مظاہرہ

جون 20, 2025

ایران کے حملوں سے آٹھ ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر: میڈیا رپورٹ

جون 20, 2025

لکھنؤ:نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ ،بھارت کے رویے پر افسوس جتایا

جون 20, 2025

حالیہ خبریں

_یہودی قیادت سے معزول__

جون 20, 2025

تہران میں لاکھوں لوگ سڑکوں ہر اترے،خامنہ ای اور سرکار سے اتحاد کا مظاہرہ

جون 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN