غاز ی آباد :(ایجنسی)
اترپردیش کے غازی آباد واقع اندراپورم سے آتشزدگی کی اندوہناک خبر سامنے آرہی ہے۔ اندراپورم کے جھگی-جھونپڑی والے ایک علاقہ میں یہ آتشزدگی ہوئی جس کے سبب 100 سے زائد گائیں ہلاک ہو گئیں۔ دمکل کی گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ شری کرشن گئو سیوا کے قومی صدر نے بتایا کہ ’کباڑ میں آگ لگنے کے سبب 100 سے زائد گایوں کی جل کر موت ہو گئی۔ حالانکہ ہلاک ہونے والی گایوں میں سے ایک بھی دودھ دینے والی گائے نہیں تھی۔‘










