لکھنؤ: یوگی حکومت نے نیل گائے اور بیل جیسے آوارہ جانوروں کے ذریعے سے زخمی یا معذور ہونے کی صورت یں معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
ہدایات کے مطابق 60 فیصد سے زائد معذوری پر 2.50 لاکھ تک معاوضہ دیا جائے گا جبکہ 40 سے 60 فیصد معذوری پر 74 ہزار معاوضہ دیا جائے گا۔ ایک ہفتے سے زائد اسپتال میں داخل ہونے پر 16 ہزار معاوضہ دیا جائے گا۔
دراصل حکومت نے آوارہ جانوروں بالخصوص نیل گائے اور بیل کے حملوں کو ریاستی آفات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں آوارہ جانوروں کے درمیان نیل گائے اور سانڈ کے حملے یا ٹکرانے کے واقعات ہونے پر ہی معاوضہ دیا جائے گا۔








