نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں ہیں۔ کانگریس اس کو لے کر بی جے پی پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ کانگریس نے اتوار کو مرکزی حکومت کے جاری کردہ اس فیصلے پر سخت نکتہ چینی کی ہے جس میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر 6 دہائی پرانی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ اس سے قبل، پچھلی مرکزی حکومتوں نے 1966، 1970 اور 1980 کے احکامات میں ترمیم کی تھی، جس میں کچھ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کے شاکھاوں اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سرکاری ملازمین پر سخت سزائیں عائد کی گئی تھیں۔ پچھلی کانگریس حکومتوں نے وقتاً فوقتاً سرکاری افسران پر آر ایس ایس کے پروگراموں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔ کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حکومت کے جاری کردہ حکم کی تنقید کی۔ تاہم اس کے بعد سنگھ کی جانب سے اچھے برتاؤ کی یقین دہانی پر پابندی ہٹا دی گئی۔ اس کے بعد بھی آر ایس ایس نے کبھی ناگپور میں ترنگا نہیں لہرایا۔ حالانکہ یہ حکم مرکز نے 9 جولائی کو ہی جاری کیا تھا، لیکن انہوں نے مزید کہا، ”سال 1966 میں سرکاری ملازمین پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی – اور یہ فیصلہ درست بھی تھا۔ لیکن 4 جون 2024 کے بعد پی ایم مودی اور آر ایس ایس کے تعلقات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ دریں اثنا، 9 جولائی 2024 کو مودی حکومت نے 58 سالہ پابندی کو ہٹا دیا۔ جبکہ یہ پابندی اٹل بہاری واجپائی کے وزیر اعظم کے دور میں بھی نافذ تھی۔ میرے خیال میں اب بیوروکریسی بھی دباؤ میں آ سکتی ہے۔










