نئی دہلی:پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے ہی توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت کچھ بڑے قوانین میں اصلاحات کر سکتی ہے۔ وقف قانون ان میں سے ایک ہے۔ سرکار نے آج یہ متنازع بل پیش کردیا -مگر اپوزیشن کی زبردست مخالفت اور این ڈی اے کی شریک لوک جن شکتی کی طرف سے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجنے کے مطالبہ کے مد نظر سرکار نے قدم واپس کھییچ لیے اس طرح کچھ عرصہ کے لئے بل ٹھنڈے بستے میں چلا گیا
وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے کہا کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ ہاں میں جلد کمیٹی بناؤں گا۔ اس پر اسد الدین اویسی نے تقسیم کا مطالبہ کیا۔ سپیکر نے سوال کیا کہ اس پر ڈویژن کیسے بنتی ہے؟ اویسی نے کہا کہ ہم شروع سے ہی تقسیم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔










